وزیراعظم کی آئی جی پنجاب کو مبارکباد، وجہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

0
66

وزیراعظم کی آئی جی پنجاب کو مبارکباد، وجہ کیا؟ جان کر ہوں حیران

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے لیہ میں کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کو حکم دیا کہ بڑے بدمعاشوں کو پکڑیں

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نئے آئی جی کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، شعیب دستگیر کو کہا تھا کہ ہر ضلع میں بڑے بڑے بدمعاشوں‌ کو پکڑیں چھوٹوں کو نہ پکڑیں، پولیس کا نظام بھی بہترکر رہے ہیں جہاں انصاف کا نظام نہ ہو وہاں قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، چھوٹے چوروں کو پکڑیں اور بڑے ایوانوں میں رہیں، ایسا نہیں چلے گا،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ہم وہ نظام چاہتے ہیں کہ پولیس بڑے چوروں کو پکڑے چھوٹے خود ٹھیک ہو جائیں گے، آئی جی نے اس حوالہ سے کام شروع کر دیا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل چکا ہے، اگر ہم پچھلے قرضوں کی قسطیں واپس نہ کرتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جانا تھا اور یہ ساری چیزیں دگنی مہنگی ہو جانی تھیں،ملک مشکل وقت سے نکل گیا، جدوجہد کریں گے، ملک اب صحیح راستے پر ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک سال میں 75 فیصد کم ہوا، روپیہ جو گر رہا تھا وہ رک گیا بلکہ اوپر آیا، باہر سے سرمایہ کاری شروع ہو گئی، آنیوالے دنوں میں اور خوشخبریاں ملیں گی. میں جو بنا ہوں والدہ کی وجہ سے بنا ہوں ، ایک ماں سارے گھر کو اٹھا دیتی ہے، ہم پاکستان کی ماؤں کی مدد کریں گے تا کہ وہ اپنے آپ کو اور خاندان کو اٹھا سکیں،

واضح رہے کہ پنجاب حکومت ڈیڑھ سال میں متعدد بار آئی جی پنجاب تبدیل کر چکی ہے، اب آخر میں شعیب دستگیر کو آئی جی پنجاب تعینات کیا گیا تھا اور وزیراعظم نے انہیں تین ماہ میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کا ہدف دیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے نئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری اورآئی جی پنجاب کی ملاقات ہوئی تھی، آئی جی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کو پولیس رویے میں بہتری کیلئے وژن سے آگاہ کیا،آئی جی نے صوبے میں امن وامان کی بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا تھا

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،وزیراعظم نے تھانہ کلچرکی تبدیلی کیلئے سفارشات کوحتمی شکل دینے کی ہدایات دیں،وزیراعظم عمران خان نے آئی جی،چیف سیکرٹری کودباؤسے بالاترہوکرکام کرنے کی ہدایت کی.

پنجاب پولیس نے کیا کاروائیاں کیں کس کو پکڑا یہ تو سامنے نہیں آ سکا، امن و امان کی صورتحال یہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کے گھر ڈکیتی ہو جاتی ہے، پی آئی سی پر وکلاء حملہ کرتے ہیں تو پولیس بے بس تماشائی ہوتی ہے، پنڈی میں پولیس اہلکاروں پر حملہ ہو جاتا ہے جس سے دو اہلکار شہید ہو جاتے ہیں، ڈکیتی کی وارداتوں میں پنجاب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کوئی کمی نہیں آئی، پھر بھی وزیراعظم پولیس کو مبارکباد دے رہے ہیں.

پنجاب پولیس مقدمات درج نہیں کر رہی، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے خلاف تھانے میں درخواست دی ہوئی ہے مگر ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو گا، تبدیلی سرکار کے گلو بٹ فواد چوھدری نے اپنے غنڈوں کے ہمراہ مبشر لقمان پر تشدد کیا تو اس کا بھی ابھی تک مقدمہ درج نہیں ہو سکا، کیا وزیراعظم پولیس کو مقدمے درج نہ کرنے پر مبارکباد دے رہے ہیں؟

 

https://baaghitv.com/pakistan-mushkil-waqt-say-nikal-chuka-ghareb-tabqay-k-liay-pm-ka-bara-elan/

Leave a reply