مزید دیکھیں

مقبول

اسرائیلی وزیراعظم کا داخلی سکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کو برطرف کرنے کا اعلان

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اسرائیل کی داخلی سکیورٹی...

افغانستان کے وزیرداخلہ سراج حقانی عہدے سے مستعفی ہوگئے

کابل: افغانستان کے وزیرداخلہ سراج الدین حقانی عہدے سے...

صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل...

وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد ،پی ٹی آئی اراکین کی شدید نعرے بازی،ایوان مچھلی منڈی بن گیا

اسلام آباد:وزیراعظم کی قومی اسمبلی آمد کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان نے احتجاج کیا،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دی گئیں-

باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پیپلزپارٹی کی وجہ سے ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، پی پی کے مجبور کرنے پر وزیراعظم اجلاس میں شریک ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کی آمد کے بغیر اجلاس میں شرکت سے انکار کیا تھا، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، خورشید شاہ کی منتیں کرتے رہے کہ اجلاس شروع کرنے دیا جائے خورشید شاہ نے وزیرقانون کوجواب دیا کہ جب تک وزیراعظم نہیں آئیں گے، اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، جس پر اعظم نذیر تارڑ نے یقین دہانی کرائی وزیراعظم تین بجے تک ایوان میں پہنچ جائیں گے۔

پی پی رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم پہنچیں گے تو ہی شریک ہوں گے، بعد ازاں شہباز شریف پارلیمنٹ پہنچے تو اس کے بعد ہی اجلاس شروع ہوا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف کے پہنچتے ہی پی ٹی آئی کے ارکاراکین نے احتجاج شروع کردیااس موقع پر انہوں نے اوووو اوووو کی آوازیں لگانی شروع کردیں،پی ٹی آئی اراکین نے ہاتھوں میں بانی ٹی آئی کے حق میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، پی ٹی آئی اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر احتجاج کرتے رہے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خود بھی نعرے لگاتے رہے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے احتجاج پر مسلم لیگ ن کے اراکین نے بھی جوابی نعرے بازی کی اس موقع پر ایوان مچھلی منڈی کا منظر پیش کرنے لگا وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی نعرے لگانے والوں میں شامل تھے جب کہ ڈاکٹر طارق فضل عطا تارڑ حنیف عباسی سمیت کئی ن لیگی اراکین وزیراعظم اور اپوزیشن کے درمیان دیوار بن کر کھڑے ہوگئے –

فضائی جنگی مشقیں،پاک فضائیہ کے جے ایف 17لڑاکا طیارے سعودی عرب پہنچ گئے

اسپیکر نے ایوان کی کارروائی کانوں پر ہیڈفون لگاکر اسپیکر نے جاری رکھی،ایوان میں پیپلز پارٹی اراکین اپنی نشستوں پر بیٹھے تمام صورت حال سے لاتعلق نظر آئے جبکہ اپوزیشن نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ایوان میں اچھال دیں۔

اگر سندھ میں بنجر زمین آباد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تو بلوچستان میں کیوں نہیں

اجلاس میں آسیہ ناز نےاپوزیشن کے شورشرابے کے دورا مرد اور خواتین ووٹروں کے درمیان مسلسل پائے جانے والےصنفی فرق پرتوجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا۔

توجہ دلاؤ نوٹس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڈ نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس فرق کو دور کرنے کی کوشش کر رہا ہے،حکومت اس سےمتعلق مکمل معاونت فراہم کر رہی ہے، ووٹرز کے صنفی فرق سےمتعلق الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے نادرا اور دیگر ادارے بھی کام کر رہے ہیں، یہ صنفی فرق کم ہوتے ہوتے اب 7 فیصد رہ گیا ہے۔