وزیراعظم کی تقاریر کا مجموعہ شائع کرنے کی ہدایات جاری

0
17

وزیراعظم کی تقاریر کا مجموعہ شائع کرنے کی ہدایات جاری
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

سیکرٹری وزارت اطلاعات ونشریات نے کمیٹی کو بتایا کہ وزارت میں ابھی تک پیکا کے حوالے سے بات نہیں ہوئی ہے۔پیکا کا معاملہ آئی ٹی سے تعلق رکھتا ہے۔اس پر ابھی کوئی بحث نہیں ہو سکی۔چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ جو جوائنٹ ایکشن کمیٹی ہے انہوں نے آج کمیٹی کے اجلاس میں آنے سے معذرت کی ہے۔پیکا کے حوالے سے میڈیا کے کچھ خدشات ہیں۔اس حوالے سے جو کمیٹی بنائی ہے ان کو سنے آپ کو سہولت ہو گی میڈیا کے پیکا کے حوالے سے اعتراضات ٹھیک ہیں وزیراعظم آزادی اظہار رائے، میڈیا پر کوئی قدغن نہیں لگانا چاہتے ۔ وزیراعظم اکثر آزادی اظہار رائے کی بات کرتے ہیں ۔ پیکا کے حوالے سے مشاورت ضرور ہونی چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ پیکا کے حوالے سے میڈیا کو سنے اوراگر پیکا کے حوالے سے میڈیا کی تجاویز اچھی آتی ہیں تو اس کو لازمی شامل کرنا چاہئے ۔وزارت پیکا سے اپنے آپ کو بری الزما نہیں کر سکتی۔اگلی میٹنگ میں آئی ٹی اور وزارت قانون کو بھی بلا لیتے ہیں تاکہ پیکا کے حوالے سے ان کو بھی سنا جائے۔ پیکا پر مشاورت لازمی ہونی چاہئے۔

 

سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ اچھی روایت ہے کہ اہم معاملات پر تمام فریقین کو سنا جائے۔سیکرٹری وزارت نے کہا کہ اگلی میٹنگ میں پیکا کے حوالے مکمل تیاری کر کے آئیں گے اورکمیٹی کو نقطہ نظر دیں گے۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جعلی خبروں کا سدباب لازمی ہونا چاہئے۔جعلی خبروں کا سدباب کیسے کرنا چاہئے اس پر اتفاق پیدا کرنے کی ضروری ہے ۔ فیک نیوز اہم مسئلہ ہے اس حوالے سے کوئی لائحہ عمل ہونا چاہئے۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ غلط خبریں چلا کر لوگوں کی پگڑیاں نہیں اچھالنی چاہئے۔

قائمہ کمیٹی میں وزیراعظم کی تقاریر کا مجموعہ شائع کرنے کا معاملہ زیر بحث آیا۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پہلے وزیراعظم کی تقاریر کا مجموعہ ہوا کرتا تھا اب نہیں ہوتا۔ چیئرمین کمیٹی نے 2018 سے اب تک وزیراعظم کی تقاریر کا مجموعہ شائع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ سیکرٹری وزارت اطلاعات نے کمیٹی کو بتایا کہ وزیراعظم ہاوس کا پریس سیکشن ہوتا ہے ان کو درخواست کریں گے، وہ وزیراعظم کے تقاریر کے حوالے سے مواد ہمیں مہیا کریں گے تو مجموعہ بنا کر کمیٹی میں پیش کردیں گے۔

وزارت اطلاعات کی پی ایس ڈی پی کیلئے بجٹ تجاویز پر بریفنگ میں کمیٹی کو بتایا گیا کہ 2021-2022 کیلئے 15 پی ایس ڈی پی کے منصوبے ہیں جس کیلئے 1899.530 ملین روپے مختص ہیں۔15 منصوبوں میں 11 پروجیکٹس جون 2022 تک مکمل ہو جائیں گے۔باقی 4 منصوبوں میں پی بی سی کی 3 اور پی ٹی وی سی کا ایک فارن فنڈڈ منصوبہ شامل ہے، یہ چار باقی منصوبے اگلے پی ایس ڈی پی 2022-2023 میں شامل کرنے کی تجویز ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے وزارت اطلاعات کی بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے بعد فیصلے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ژوب بلوچستان میں ریڈیو ٹرانسمیٹرکی بحالی،ژوب ریڈیو اسٹیشن سے کلاس فور ملازمین کے تبادلوں اور ریڈیو اسٹیشن ژوب کی زمین پر قبضے کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ 22 ایکڑژوب ریڈیو کی زمین ہے وہاں کا ٹرانسمیٹر خراب ہو چکا ہے۔ٹرانسمیٹر کو بدلنے کے بجائے زمین پر قبضہ کرلیا گیا۔ژوب ریڈیو اسٹیشن میں کلاس فور کے ملازمین کا سندھ اور پنجاب میں تبادلہ کر دیا گیا جو کہ افسوس ناک ہے۔جس پر پی بی سی حکام نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ 1998 میں یہ ٹرانسمیٹر لگایا گیا اور 2014 میں مدت پوری ہونے اور اینالاگ ہونے کی وجہ سے بند کردیا گیا۔ 2015 میں ڈی آئی خان میں 100 کلو واٹ کا ٹرانسمیٹر لگایا گیا جس کی نشریات ژوب تک جاتی ہیں۔ژوب کی زمین کسی اور کے حوالے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی زیر قبضہ ہے۔ژوب کا ریڈیو اسٹیشن بند ہونے کی وجہ سے وہاں کام نہیں تھا جس کی وجہ سے وہاں کے اسٹاف کو قریب تعین اسٹیشنز میں بھیجا گیا۔ چیئرمین کمیٹی نے قائمہ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں ژوب ریڈیو اسٹیشن میں تمام عملے کی تفصیلات طلب کرلیں۔

قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر زعرفان الحق صدیقی، مولا بخش چانڈیو، نسیمہ احسان، محمد طاہر بزنجو، انورلعل دین نے شرکت کی جبکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ بطور موور اجلاس میں شریک ہوئے- سیکٹری وزارت اطلاعات و نشریات اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیداران بھی اجلاس میں شریک ہوئے.

مقبوضہ کشمیر میں کسی دہشتگرد کے جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، شیخ رشید

بلاول جس دن پیدا ہوا عدم اعتماد پر ہی چل رہے ہیں، شیخ رشید

عمران خان کا خطرناک ہونے کا پیغام کس کیلئے تھا؟ شیخ رشید نے بتا دیا

فیصل واوڈا کی نااہلی،شیخ رشید کا اعلان،اپوزیشن کو بھی چیلنج دے دیا

پشاور دھماکہ،وزیراعظم کو بریفنگ، ملزمان کی شناخت ہو چکی، شیخ رشید

شیخ رشید یاد کرو وہ وقت…مونس الہیٰ نے کھری کھری سنا دیں

پارٹی سے بیوفائی کرنیوالوں کو غدارلکھ کر پوسٹرز لگائیں گے،شہباز گل

عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھا کریں،خواجہ سعد رفیق کا چیلنج

تحریک عدم اعتماد،اسلام آباد کا سیاسی موسم گرم،ملاقاتیں جاری

واقعی عمران خان گھبرا گئے؟ کابینہ اجلاس چوتھے ہفتے بھی التوا کا شکار

تمام اختیارات وزیراعظم کو دے دیئے گئے،شیخ رشید کا دعویٰ

عمران خان نےدیرکردی،نسلی دوست ساتھ کھڑاہوتاہے،شیخ رشید کا چودھری برادران کو پیغام

Leave a reply