وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر پالیسی پر یوٹرن،ایوان کو آگاہ کیا جائے، مطالبہ آ گیا

0
19
parliment

وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات میں کشمیر پالیسی پر یوٹرن،ایوان کو آگاہ کیا جائے، مطالبہ آ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وزیراعظم کی ٹرمپ سے ملاقات زیربحث رہی،سینیٹر شیری رحمان کاوزیر اعظم سے پارلیمان میں وضاحت کا مطالبہ سامنے آ گیا،

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ وزیراعظم نے پہلی ترجیح کشمیر کو نہیں افغانستان کو دی،وزیراعظم نے کہا ہمارے لیے سب سے اہم معاملہ افغانستان کا ہے،پاکستان کی خارجہ پالیسی میں اتنی بڑی تبدیلی آئی ہے،تبدیلی سرکار نے کشمیر پر یو ٹرن لے لیا افغانستان کو ترجیح دینے پر ایک بہت بڑا سوالیہ نشان اٹھا ہے،بہت بڑے فورم پر ایسی بات کردی لیکن پارلیمان کو وضاحت نہیں دی گئی،

وزیراعظم عمران خان ڈیووس کےد ورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،وزیراعظم نے سوئس شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی  فورم سے خطاب کیا،وزیراعظم نے امریکی صدر سمیت کئی عالمی رہنماوَں سے ملاقاتیں کیں.

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیوس میں ملاقات ہوئی ہے، ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض پہن رکھا تھا، وزیراعظم عمران خان نے کالے رنگ کی شلور قمیض اور نیلے رنگ ویسٹ کورٹ پہن رکھی تھی. وزیراعظم نے مشہور پشاوری چپل پہنی ہوئی تھی.

امریکی صدر سے ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے قومی لباس کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہا ہے.

ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان

ایسا پہلی بار نہیں ہوا بلکہ وزیراعظم عمران خان پاکستان و بیرون ملک جہاں بھی جاتے ہیں قومی لباس ہی زیب تن کرتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان گزشتہ برس ماہ جولائی میں امریکی صدر سے ملنے وائیٹ ہاؤس بھی پاکستان کے قومی لباس میں گئے تھے، وزیراعظم نے شلوار قمیض پہن رکھی تھی،انہوں نے نیلی شلوار قمیض کے اوپر ویسٹ کوٹ بھی پہنا ہوا ہے، وزیراعظم عمران خان صوبہ خیبر پختونخواہ کے مشہور پشاوری چپل پہن کر وائیٹ ہاوس گئے ہیں.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک پاکستان کے ہمسایہ ملک میں ، دیکھ کر سب حیران

امریکی صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کوایران سے بات چیت کا مینڈیٹ دیدیا

کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران

وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا

جنگ شروع ہوئی تو ختم نہیں ہو سکے گی،بھارت کا تذکرہ مناسب نہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے، وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ٹرمپ سے بے تکلفانہ گفتگو کرتے رہے اور گفتگو کرتے ہوئے مسکراتے رہے

وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ڈیڑھ سال کے دوران یہ تیسری ملاقات ہے، انہوں نے ہمیشہ امریکی صدر کے سامنے پاک بھارت تنازعات میں سرفہرست کشمیر ایشو کو اجاگر کیا۔ دو ملاقاتیں امریکہ میں ہوئی تھیں،

ڈونلڈ ٹرمپ پہلے بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرچکے ہیں جس پر بھارت سیخ پا ہو گیا تھا.

سینیٹ اجلاس میں مشاہد اللہ اور بیرسٹر سیف میں ہوئی تلخ کلامی، وجہ کیا؟

Leave a reply