وزیراعظم کو بتا دیں چھ ماہ میں یہ کام نہ ہوا تو توہین عدالت لگے گا، چیف جسٹس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے کے حوالہ سے کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سرکلر ریلوے 6 ماہ میں نہ چلائی تو وزیراعظم، وزیراعلیٰ کو توہین عدالت کا نوٹس دیں گے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو بتا دیں
چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ اور وزیراعظم کو طلب کر لیتے ہیں، ایڈوکیٹ جنرل سدھ نے سرکلر ریلوے کے حوالہ سے رپورٹ عدالت میں پیش کی، ایڈیوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ اس حوالہ سے بڑی پیشرفت ہوئی، میں چاہ رہا تھا کہ مکمل پلان عدالت کے سامنے پیش کیا جائے،
سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر کام شروع کر دیا ہے، سرکلر ریلوے کے 24 گیٹ بحال کرنا مشکل ہے، عدالت نے کہا کہ پہلے آپ کہاں تھے ، پہلے آپ نے ایسا کیوں کہا؟
عدالت نے کہا کہ آپ اہل ہی نہیں کہ سرکلر ریلوے چلائی جس پر سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ ہم سرکلر ریلوے چلا دیں گے، چیف جسٹس نے کہا کہ افسران آرام سے کمروں میں بیٹھے ہوتے ہیں کسی کو کراچی کے عوام کی فکر نہیں، تھوڑے عرصے میں موقف بدل لیا جاتا ہے، اگلی سماعت پر آپ نیا نقشہ لے کر آ جائیں گے
ہمارے سامنے ماسٹر نہ بنیں، کسی کے لاڈلے ہونگے،ہمارے نہیں،چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا شہر قائد میں پارک کی زمین پر بنائے گئے فلیٹ گرانے کا حکم
ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ
عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ
نہر کنارے درخت کاٹ کر ان کے ساتھ دہشت گردی کی گئی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ملزم نے دو شادیاں کر رکھی ہیں،وکیل کے بیان پر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے کیا ریمارکس دیئے؟
سرکلرریلوے کی بحالی ،چیف جسٹس نے کی سماعت،سندھ حکومت نے دیا جواب
اتنے بے بس ہیں تو میئر بننے کی کیا ضرورت تھی، جائیں اور یہ کام کریں، عدالت کا میئر کراچی کو بڑا حکم
اربوں کی ریلوے کی زمین کروڑوں میں دینے پر چیف جسٹس نے کیا جواب طلب
عمارت میں ہسپتال کیسے بند ہو گیا؟ کیسے معاملات ہمارے سامنے آ رہے ہیں؟ چیف جسٹس کے ریمارکس
سپریم کورٹ نے دیا کرپٹ اور نااہل افسران کو فارغ کرنے کا حکم
انگریزی بول کر ہمارا کچھ نہیں کر سکتے،غیرقانونی تعمیرات گرائیں، چیف جسٹس کا بڑا حکم
مزار قائد کے سامنے فلائی اوور کیسے بن گیا؟ شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور رکھیں، چیف جسٹس کا حکم
کراچی کو مسائل کا گڑھ بنا دیا گیا،سرکاری زمین پر قبضہ قبول نہیں،کلیئر کرائیں، چیف جسٹس
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم،کہا آگاہی مہم چلائی جائے
جسٹس فیصل عرب نے کہا کہ آپ پندرہ ، بیس سال سے حکومت میں ہیں، آپ نے اپنے اداروں کے لئے بھی زمین نہیں چھوڑی، آپ کی حکومت کیا کر رہی ہے، سپریم کورٹ کے حکم سے پہلے کیا کر رہے تھے، جب قبضے ہو رہے تھے تو آپ کہاں تھے،عدالت نے سیکرٹری پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیف جسٹس نے کہا کہ زمین پر تو جگہ ہی نہیں بچی،