جس نے وزیراعظم بننے کیلئےعدت میں نکاح کیا ہوایسے شخص کے ساتھ مذاکرات کیا کریں،وزیر دفاع

default

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف کہا ہے کہ ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا۔

باغی ٹی وی: خواجہ آصف نے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی رہنما عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایک امپورٹڈ آئٹم ہے جس پر ڈیوٹی بھی کوئی نہیں ، امریکا میں سازش عمران خان کے خلاف نہیں ہوئی بلکہ خود عمران خان ان کا اسپانسرڈ ہے، ڈونلڈ لو کا نام لے کر جو بیانیہ بنایا گیا وہ دھوکا دینے کے لیے تھا۔

عمران خان ملک میں افراتفری چاہتا ہے۔ رانا ثناء اللہ

وزیر دفاع نے کہا کہ میں تو ان لوگوں کی عقل پر ماتم کرتا ہوں جنہوں نے اسے سلیکٹ کیا، ایسے شخص کے ساتھ بیٹھ کر مذاکرات کیا کریں جس نے وزیراعظم بننے کے لیے عدت میں نکاح کر لیا-

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس کی جلد سماعت کی درخواست منظور کی۔

بعد ازاں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کے کیس میں نکاح خواں مفتی سعید نے اپنا بیان قلمبند کرایا مفتی سعید کا کہنا تھا کہ قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائےتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔

وفاقی کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس مؤخر؛ اتحادی رہنماؤں کا اجلاس طلب

انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو عمران خان نے مجھ سے کال پر رابطہ کیا، عمران خان سے اچھے تعلقات تھے اور ان کی کور کمیٹی کا ممبر تھا، عمران خان نے مجھ سے کہا میرا نکاح بشریٰ بی بی سے پڑھوا دو، عمران خان نے کہا کہ نکاح پڑھانے کے لیے لاہور جانا ہے،بشریٰ بی بی کے ساتھ ایک خاتون نے خود کو بشریٰ بی بی کی بہن ظاہر کیا، خاتون سے میں نے پوچھاکہ کیا بشریٰ بی بی کا نکاح شرعی طور پر ہوسکتاہے؟ اس پر خاتون نے بتایاکہ بشریٰ بی بی کے نکاح کی تمام شرعی شرائط مکمل ہیں، خاتون نے بتایاکہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھایا جاسکتا ہے۔

الیکشن بارے سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی۔ عارف علوی

مفتی سعید نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ یکم جنوری 2018 کو خاتون کی یقین دہانی پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نکاح پڑھا دیا، پھر عمران خان نے مجھ سے فروری 2018 کو دوبارہ رابطہ کیا اور درخواست کی کہ بشریٰ بی بی سے دوبارہ نکاح پڑھانا ہے عمران خان نے کہا کہ پہلے نکاح کے وقت بشریٰ بی بی کا عدت کا دورانیہ مکمل نہیں ہوا تھا، عمران خان نے کہا کہ نومبر 2017 میں بشریٰ بی بی کو طلاق ہوئی، عمران خان نے مجھے بتایاکہ بشریٰ بی بی سے نکاح کرنے پر پیشگوئی تھی کہ وہ وزیراعظم بن جائیں گے، عمران خان نے بتایا کہ پہلا نکاح غیر شرعی تھا۔

موٹرسائیکل مالکان کو سستے پٹرول کی فراہمی کا منصوبہ جلد شروع ہونے کا امکان

مفتی سعید کا عدالت میں کہنا تھا کہ انہیں بعد میں پتا چلا کہ نکاح اورشادی کی تقریب فراڈپرمبنی ہے، عمران خان اوربشریٰ بی بی نے سب جانتے ہوئے بھی نکاح اور شادی کی تقریب کی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کا پہلا نکاح غیر قانونی تھا جو پیشگوئی کی وجہ سے ہوا، عمران خان نےکہا 2018 کے پہلےدن نکاح ہونے پر وزیراعظم بن جائیں گے قانونی اور شرعی لحاظ سے دیکھا جائےتویکم جنوری 2018 کا نکاح غیر شرعی اور غیرقانونی تھا۔

عمران خان کے جلسوں سے ملک میں تبدیلی کی نئی لہر،نوجوان لڑکیاں والدین کو قتل …

Comments are closed.