گوجرہ: وزیراعظم کی چوہدری خالد جاوید واڑائچ سے اہم ملاقات
گوجرہ (باغی ٹی وی،نامہ نگارعبدالرحمن جٹ سے) گوجرہ کے سابق ایم این اے اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، چوہدری خالد جاوید واڑیچ نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں وزیراعظم پاکستان، میاں محمد شہباز شریف سے اہم ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ملکی سیاسی، علاقائی اور انتظامی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چوہدری خالد جاوید واڑیچ کی سیاسی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی فیملی کا ملکی سیاست میں اہم کردار ہے۔ وزیراعظم نے چوہدری خالد جاوید واڑیچ اور سابق ڈسٹرکٹ چیئر پرسن ٹوبہ ٹیک سنگھ، محترمہ فوزیہ خالد واڑیچ کی سیاسی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
سابق ایم این اے چوہدری خالد جاوید واڑیچ نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور ان کی مدد و تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔