وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا حکم دے دیا

0
27

غریبوں کی بھی سن لی گئی، وزیراعظم نے غریب عوام کو ریلیف دینے کے لئے بڑا حکم دے دیا،

اسلام آباد ۔ 14 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی کابینہ نے سی ڈی اے کو دو سال میں اسلام آباد کے ماسٹر پلان کی تیاری کی ہدایت کی ہے، وزیرِ اعظم نے مصنوعی طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ناجائز اضافہ کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کرنے، متروکہ املاک کے ساتھ ساتھ اوقاف کی جائیدادوں کو سماجی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے کے لئے بھی پلان تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ہے،

وزیراعظم عمران خان منگل کو سعودی عرب کا دورہ کریں گے ، یہ او آئی سی کے ممالک کو اکٹھا کرنے کی کوشش ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پیر کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ کو متروکہ وقف املاک بورڈ کی جائیدادوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ لینڈ بنک (میسر زمین) ملک کا سب سے بڑا اثاثہ ہے، ان املاکوں کو بروئے کار لا کر معیشت کو فائدہ پہنچایا جا سکتا ہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ ماضی میں ایک سابق وزیرِ اعظم کی جانب سے حکم جاری کیا گیا کہ متروکہ املاک کو طویل مدتی لیز پر نہ دیا جائے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بزنس کمیونٹی کی جانب سے متروکہ املاک کی زمینوں کو لیز پر لینے اور کمرشل سرگرمیوں کے لئے استعمال کرنے میں دلچسپی لینا چھوڑ دیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ متروکہ وقف کی 5801 ایکڑ اراضی غیر قانونی قبضے میں تھی جس میں سے گزشتہ ایک سال میں 1262 ایکڑ اراضی واگذار کرائی جا چکی ہے۔

آزادی مارچ میں زرتاج گل کریں گی شرکت، اور وہاں کیا کریں گی؟ خبر سن کر مولانا بھی پریشان

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متروکہ املاک کی تمام املاک اور جائیدادوں کا جائزہ لیا جائے اور شہری اور دیہی جائیدادوں کے لئے بزنس پلان تشکیل دیا جائے تاکہ ہر املاک کے بہترین بروئے کار لانے کے لئے مفصل پلان تشکیل دیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان جائیدادوں کو سکولوں، کالجوں، ہسپتالوں اور رہائشی استعمال میں لانے کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔ وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ متروکہ املاک کے ساتھ ساتھ اوقاف کی جائیدادوں کو سماجی مقاصد کے لئے بروئے کار لانے کے لئے بھی پلان تشکیل دیا جائے اور اس سلسلے میں صوبائی حکومتوں کی معاونت سے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

Leave a reply