وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا وہ پورا کر دیا، نورالحق قادری

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اور دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتاہوں،وزیراعظم نے سدھو سے جو وعدہ کیا تھا اس کو آج پورا کر دیا، نو دس ماہ میں اتنا بڑا وعدہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے پورا ہوا، بابا گرونانک نے امن و چاشتی کا پیغام دیا، وزیراعظم عمران خان نے سکھ برادری کے دل جیت لئے ہیں.

پیر نورالحق قادری نے کہا کہ آج علامہ اقبال کا یوم ولادت ہے ،انہوں نے علامہ اقبال کا شعر بھی پڑا جو بابا گرونانک کے بارے میں تھا،انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور مقدس مقامات کی خدمت کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، ہماری خواہش ہو گی کہ بارڈر پار اس طرف امن کا پیغام اسی طرح دیا جاتا رہے.

Comments are closed.