وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی

0
62

وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کر لی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے

وزیر اعظم شہباز شریف کیلئے طواف کے دوران خصوصی طور پر خانہ کعبہ کا دروازہ کھولا گیا جہاں انہوں نے نوافل ادا کیے شہباز شریف نے پروٹوکول کی نگرانی میں نوافل ادا کیے ،شہباز شریف کے ہمراہ جانے والے وفد نے بھی عمرہ ادا کر لیا،

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے وزیراعظم شہباز شریف کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا اس موقع پر ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا وزیر اعظم شہباز شریف نے بھی ولی عہد سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کرایا وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیردفاع خواجہ آصف ،وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل، وزیراطلاعات مریم اورنگزیب ملاقات میں موجود تھے-

وزیر اعظم شہباز شریف آج دورے کے دوسرے روز مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے ہیں۔گورنر مکہ خالد بن فیصل آل سعود اور سعودی عرب کے قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مسعدبن محمد العیبان نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔

سعودی خبر رساں ادارے عرب نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو گہری اور سٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا خواہاں ہے دونوں ممالک اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری روابط کے فروغ کے لئے نئے اورغیر روایتی شعبوں پر کام کر رہے ہیں پاکستان کے روس اور یوکرین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں کثیر طرفہ معاہدوں ، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعہ کا سفارتی حل ناگزیر ہےان کے سعودی عرب کے پہلے غیر ملکی دورے سے اس بات کی عکاسی ہوتی ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے خصوصی تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے

Leave a reply