وزیر اعظم نے بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا

0
26

وزیر اعظم نے بلوچستان کے عسکریت پسندوں سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ایک اور بڑا پن دکھاتے ہوئے کہ جو پاکستان کا سوچے گا، وہ بلوچستان کے بارے میں ضرور سوچے گا، لہذا پاکستان کو آگے بڑھانے کے لیے میں بلوچستان میں ہتھیار اٹھانے والوں سے بات چیت کرنے کا سوچ رہا ہوں۔

وزیراعظم نے مقامی عمائدین، طلبہ اور کاروباری شخصیات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان میں صرف الیکشن جیتنے کے لیے کام کیے گئے لیکن میرا مقصد عوامی خدمت ہے۔ چاہتا تو لندن میں شاہانہ زندگی گزار سکتا تھا لیکن میری ترجیح کچھ اور ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں شاپنگ کرتے رہے، بلوچستان نہیں آئے، اپنے دور میں نواز شریف نے لندن کے 24 دورے کیے جس میں سے 23 نجی دورے تھے جبکہ آصف زرداری 51مرتبہ دبئی گئے اور شاید ایک باربھی گوادر نہیں آئے۔

وزیراعظم کا کہنا تھاکہ اگر جو پاکستان کا سوچے گا وہ ضرور بلوچستان کا سوچے گا، اگر وہ الیکشن کا سوچنے گا تو فیصل آباد ڈویژن کا سوچے گا جس کی بلوچستا ن سے زیادہ سیٹیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری بھی ایک بار بلوچستان نہیں آئے کیونکہ دونوں سابق حکمرانوں کے
مقاصد کچھ اور تھے، دونوں نے کبھی اس پسماندہ صوبے کی ترقی کا نہیں سوچا، یہ ان علاقوں میں جاتے تھے جہاں سے الیکشن جیتنا ہوتا تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نواز شریف اور زرداری بیرون ملک شاپنگ پر زیادہ توجہ دیتے تھے، اگر یہ ملک پر توجہ دیتے تو شاید اب بھی وزیراعظم ہوتے۔ بدقسمتی سے کسی نے بلوچستان کی ترقی پر توجہ نہیں دی۔ بلوچستان سے وفاق اور سیاستدانوں نے انصاف نہیں کیا۔ ہماری حکومت نے بلوچستان کو سب سے بڑا پیکج دیا،

Leave a reply