وزیرا عظم نے کرونا سے لڑنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں‌ سے مدد کی اپیل کردی

0
26

وزیرا عظم نے کرونا سے لڑنے کے لیے سمندر پار پاکستانیوں‌ سے مدد کی اپیل کردی

باغی ٹی وی :وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے بیرون ملک پاکستانیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا کے لیے فنڈ جمع کرائیں. انہوں نے کہا "سمندر پارپاکستانی ہمیشہ سےپاکستان کیلئےقوت کاذریعہ ہیں۔اپنےان ہم وطنوں سے میری اپیل ہےکہ وقت کی پکارپرلبیک کہتے ہوئےکروناسےپھوٹنےوالےسنگین حالات میں پاکستان کی مددکیلئے”وزیراعظم کروناریلیف فنڈ”میں درج ذیل طریقےسےدل کھول کرحصہ ڈالیں


اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ختم ہو ا جس میں کورونا کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج سے پیدا ہونے والے اثرات میں کمی لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں

اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی درخواست منظور کی ہے، لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کل ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا

Leave a reply