وزیراعظم نے عثمان بزدار کو صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا

0
28

وزیراعظم نے عثمان بزدار کو صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا

باغی ٹی وی : وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو صوبے بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن لینے کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس کلچر اور دیگر اصلاحات کے پلان پر عملدرآمد بھی کرانے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں بد معاشوں کو گرفتار کیا جائے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فل ایکشن لیں۔

دوسری طرف وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کابینہ کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں ایف اے ٹی ایف بل کی منظوری پر کابینہ کو بریفنگ دی جائےگی جب کہ وزارت خزانہ کے حکام کابینہ کو معاشی اعشاریوں پر بریفنگ دیں گے۔وفاقی کابینہ نے بڑے شہروں میں کثیر المنزلہ عمارتوں کی تعمیر کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ اجلاس میں قانون سازی کمیٹی کےمینڈیٹ میں اضافے، وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین کی تقرری اور کابینہ پورٹ قاسم کراچی میں ایل این جی ٹرمینلز کی منظوری دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا، 15 نکاتی ایجنڈا بھی جاری


اس کے علاوہ کابینہ ایکس کیڈر پوسٹس پر جوڈیشل آفیسر بھرتی کرنے اور پاکستان میں فیری سروس کا آغاز کرنے کی منظوری دے گی۔کابینہ 27اگست کےاقتصادی رابطہ کمیٹی اور توانائی کمیٹی کےفیصلوں کی بھی توثیق کرے گی۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نیپراکی سالانہ رپورٹ 2018 اور 2019 بھی پیش کی جائےگی۔ کابینہ اجلاس میں اسلام آباد میں ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے جائے گی

Leave a reply