fbpx

وزیراعظم نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا،وزیر خارجہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا کے 2 سالوں میں عوام کو بھوک اور غربت سے بچایا-

باغی ٹی وی : شاہ محمود قریشی نے ملتان میں منعقدہ مختلف تقریبات اور استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخلص اور محنتی کارکن تحریک انصاف کا سرمایہ ہیں، ہم کارکنو ں کو مایوس نہیں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کون کہتا ہے تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی ہوئی، انشاء اللہ 2023ء بھی تحریک انصاف کی کامیابی کا سال ہوگا، ہم مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں اشیاء ضروریات کی قیمتوں میں جلد کمی آئیگی ہم جلد مہنگائی پر قابو پا کر عوام کی عدالت میں جاکر سرخرو ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے لیے سب سے بڑا چیلنج مہنگائی ہے، کرونا کے بعد مہنگائی عالمی مسئلہ بن چکی ہے مگر تحریک انصاف کی حکومت اور عمران خان نے وبا کے باوجود اقتصادی کامیابیاں حاصل کیں، ترسیلات زر، برآمدات اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سمیت اسٹاک ایکسچینج اور زراعت کے شعبے میں واضح بہتری آئی جو حکومت کی دانش مندانہ پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومت نےاپنے تین سالہ دور میں ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کےحوالے سےغیرمعمولی کامیابیاں حاصل کی ہیں،وزیراعظم عمران خان کی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے کورونا کے دو سالوں کے دوران عوام نہ صرف بھوک و غربت سے بچایا بلکہ ان کے گھروں کا پہیہ بھی چلتا رہا۔

سعودی عرب سے آئی خاتون 4 بچوں سمیت پراسرار طور پر لاپتا

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 22 کروڑ، کورونا وبا کے دوران صرف 28 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، میں گزشتہ دنوں اسپین گیا جہاں مجھے بتایا گیا کہ وہاں کی آبادی ساڑھے تین کروڑ اور کرونا سے 28 ہزار ہلاکتیں ہوئیں، جانی نقصانات کے ساتھ عالمی معیشت پر بھی گرفت کمزور ہو گئی ہے کورونا وباء ایک صدی کے بعد دوبارہ حملہ آور ہوئی، جس سے دنیا میں لاکھوں افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ میں جنوبی پنجاب کے عوام اور خاص طور پر اپوزیشن اراکین اسمبلی سے کہوں گا کہ وہ جنوبی پنجاب صوبے کی تشکیل کیلئے اپنی قیادت کو راضی کریں، ہم جنوبی پنجاب کے قیام اور ترقی کے لیے اپنے قول پر قائم ہیں اور خلوص نیت سے کام کررہے ہیں۔

ممبر قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی کورونا کا شکار :وزیراعظم نےکورونا کےباعث…

وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے بذریعہ خط پی پی، ن لیگ کی قیادت کو دعوت دی کہ آئیں جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبہ دینے کیلئے ہمارا ساتھ دیں ہم آج ہی جنوبی پنجاب کے عوام کو صوبے کا تحفہ دے کر یہاں کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے تیار ہیں، ہم نے عوام کی سہولت کیلئے سیکرٹریٹ قائم کئے تو عوام نےمطالبہ کیا کہ ہمیں سیکریٹریٹ نہیں صوبہ چاہئے، صوبے کے حوالے سے ہم جو کچھ کرسکتے تھے ہم نے وہ کر کے دکھایا اور آئندہ بھی کریں گے۔

بارشوں اور برفباری سے7 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے:تفصیلات آگئیں‌

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے اسمبلی میں میری تقریر سے اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا اور خاموشی چھا گئی تھی، جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے اور ہم اپنے منشور پر قائم ہیں اور درست سمت چل رہے ہیں عوام پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن دونوں جماعتوں کی اصلیت جان کر اُن سے متنفر ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان عوام کیلئے امید کی کرن ثابت ہوئے ہیں، عوامی پزیرائی نہ ملنے کی وجہ سے اپوزیشن کی صفوں میں دراڑیں پڑ چکی ہیں۔

کراچی:کورونا کی شرح 40 فیصد سے بڑھ گئی، ضلع وسطی میں سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ