وزیراعظم نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تباہ کن سیلاب آیا جس سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے
0
45
Shehbaz Sharif

ڈی آئی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کےساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا

باغی ٹی وی : ڈیری اسماعیل خان میں خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ جونہی ہم نے اقتدار سنبھالا پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا تباہ کن سیلاب آیا جس سے ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے۔اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے کہ اس نے مجھے ہمت عطاکی اور توفیق دی کہ میں ہر جگہ چپہ چپہ پہنچا-

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں جب میں 10 سال پنجاب میں خادم اعلیٰ رہا تو لاکھوں ذہین بچوں اور بچیوں کو جن کے پاس وسائل کی کمی تھی ہم نے اربوں روپے کے وظائف دیئے جو تعلیم کے زیور سے آراستہ ہوئے آج ہزاروں بچے ڈاکٹرز انجینئرز بن کے ملک کی خدمت کررہے ہیں-

کوئٹہ میں تین دن انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ سیزن میں گندم کی پیداوار 10 سال کی ریکارڈ پیداوار تھی اللہ تعالیٰ نے کسان کی محنت پہ کرم فرمایا اس سال مجھے امید ہے کہ پچھلے کئی سال کے مقابلے میں کپاس کی ریکارڈ فصل پیدا ہونے والی ہے۔گندم اور کپاس کی فصل باہر سے منگوانے کیلیے ہمیں جو اربوں ڈالر خرچ کرنے پڑتے تھے اس میں بہت کمی آجائے گی۔

اسی دوران وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب غور سے نہ سننے پر وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر کو ڈانٹ پڑ گئی،خطاب کے دوران جب وزیر اعظم شہباز شریف بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور گردشی قرضوں کا ذکر کر رہے تھے تو وفاقی وزیر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی سے گفتگو میں مصروف تھے۔

قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

وزیر اعظم کے دو دفعہ پکارنے کے باوجود جب وفاقی وزیر نے دھیان نہ دیا تو وزیر اعظم نے منسٹر آف پاور کہہ کر مخاطب کیا اور توجہ چاہی گورنر کے پی حاجی غلام علی نے بھی خرم دستگیر کو ہاتھ لگا کر توجہ دلانے کی کوشش کی دورانِ خطاب شہباز شریف نے گردشی قرضے بڑھنے کا ذمہ دار سابق حکومت کے ساتھ اپنی حکومت کو بھی قرار دیا۔

Leave a reply