وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلی فونک رابطہ ،مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری افغان عوام کا ساتھ دے عمران خان

0
33

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، اس موقع پردونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ 40 سال بعد کے تنازعہ اور عدم استحکام کے بعد افغانستان میں پائیدار امن قائم کرنے کا موقع ملا ہے،تو مشکل کی اس گھڑی میں عالمی برادری کو افغان عوام کا ساتھ دینا چاہیئے جبکہ انسانی اور پناہ گزینوں کے بحرانوں کے حل کیلئے یہ اقدام اہم ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے امیر قطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بات چیت میں کہا کہ پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔

وزیراعظم نے امیر قطر سے بات چیت میں کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری افغانستان کی تعمیر نو کے لیے معاشی تعاون بھی جاری رکھے۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک بات چیت میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں سیاسی تصفیے کے ذریعے معاملات حل کرنے پر زور دیا۔

خان جی چھا ای گئے او”وزیراعظم اورسعودی ولی عہد کا رابطہ، افغان صورت حال پرپاکستان سے…

اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بات چیت میں کہا گیا کہ بین الاقوامی برادری مہاجرین اور انسانی بحران سے بچنے کے لیے کوششیں تیز کرے۔

وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینے اور مل کر کام پر بھی اتفاق کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے بات چیت میں قطر کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی خواہش کا ابھی اظہار کیا اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ امور کے ساتھ ساتھ باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے کورونا وبا کے دوران قطر کی جانب سے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے کام کرنے والے دو لاکھ سے زائد پاکستانی تارکین وطن کی دیکھ بھال اور امداد کو سراہا۔

عمران خان اورولی عہد محمد بن زید کے درمیان اہم گفتگو :افغانستان میں پاکستان کی…

Leave a reply