وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے شریک

0
41

وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ڈی جی آئی ایس آئی بھی تھے شریک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی شریک تھے،ملاقات میں کورونا وائرس سے متعلق اقدامات، قومی سلامتی اور ایل اوسی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا

وزیراعظم عمران خان نے لاک ڈاؤن کے دوران پاک فوج، سکیورٹی اداروں، ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی، اور کرونا کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جذبے کو سراہا.

وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات میں کورونا سے نمٹنے کیلئے امداد اور ریلیف کی تقسیم پر بھی بات چیت کی گئی ۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کرونا وائرس ،لاک ڈاؤن کے حوالہ سے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا،وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزرائے اعلی، وفاقی وزراء، چیئرمین این ڈی ایم اے، عسکری اور سول اداروں کے اعلی حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کورونا کے باعث ملکی معاشی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی

اجلاس میں ملک میں کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور اس چیلنج سے پیدا ہونے والے اثرات میں کمی لانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنےملک کی مجموعی صورتحال کی روشنی میں اپنی سفارشات کمیٹی میں پیش کیں

اجلاس میں وزیراعظم نے وزیراعلیٰ سندھ کی لاک ڈاون میں توسیع کرنے کی درخواست منظور کی ہے، لاک ڈاؤں میں توسیع کا اعلان کل ہو گا، قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ ہو گا جس میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر کے اعلان کیا جائے گا

Leave a reply