سیکرٹری کی عدم حاضری، وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ

senate

سینیٹ کی کمیٹی برائے قواعد و ضوابط کا چیئرمین سینیٹر طاہر بزنجو کی زیر صدارت اجلاس ہوا

وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور پی ایس کیو سی اے کے افسران کے خلاف تحریک استحقاق کا جائزہ لیا گیا،چیئرمین کمیٹی طاہر بزنجو نےانکوائری کے بارے میں استفسار کیا، وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی حکام نے کہا کہ انکوائری مکمل کر لی ہے، سیکرٹری کو بھجوائی ہوئی ہے،سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سیکرٹری صاحب کدھر ہیں؟سینیٹر سردار شفیق ترین نے کہا کہ یہ کمیٹی کی سفارشات بالکل بھی نہیں مانتے،

کمیٹی نے سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا،سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ سیکرٹری صاحب کو یہاں موجود ہونا چاہئیے تھا،سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہمیں چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنا چاہئے، جب سے میں منسٹر بنا ہوں ،میں ایک میٹنگ سے بھی غیر حاضر نہیں رہا، ہمیں اس کا سخت نوٹس لینا چاہئیے،سیکرٹری کی معطلی کے لئے وزیراعظم کو لکھنا چاہئے،

کمیٹی نے سیکرٹری کی عدم حاضری پر ایکشن لینے کے لئے وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا،
رپورٹ، محمد اویس

ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بہت ہی اہم خبر لے کر آیا ہوں، 

مبش لقمان کا کہنا تھا کہ ضیا الحق کی مدد کرنے والوں میں نواز شریف سب سے آگے تھے

خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

وزیراعظم سمیت کروڑوں کا ڈیٹا لیک،سیاست کا 12واں کھلاڑی کون

Comments are closed.