یوم سیاہ کشمیر :وزیراعظم اور صدر مملکت کے پیغامات
اسلام آباد: یوم سیاہ کشمیر کےحوالے سے وزیراعظم شہبازشریف، صدر مملکت آصف علی زرداری سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے پیغامات جاری کیے ہیں۔
باغی ٹی وی : یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ 77 سال قبل آج کے دن بھارت نے سری نگر پر اپنی افواج اتاریں اور جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قبضہ کیا، بھارتی قابض افواج کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام نے گزشتہ 77 برسوں کے دوران بے شمار مشکلات کا سامنا کیا ہےبھارت 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کے لیے یکے بعد دیگرے اقدامات کر رہا ہے۔
وزیراعظًم نے کہا کہ بھارت کے مذموم عزائم کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے ان کے جمہوری حق سے محروم کرنا ہے، جابرانہ اقدامات کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تڑپ کو کم نہیں کر سکتے،کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر کے تنازع کے حتمی حل تک کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔
اسرائیل کا لبنان میں زمینی حملے کے خاتمے کا عندیہ
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کشمیر کے یوم سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 جنوبی ایشیا کی تاریخ میں سیاہ باب ہے، آج کے دن بھارت نے جموں و کشمیر پر قبضے کے لیے فوج کشی کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی افواج کا جبر برداشت کر رہے ہیں، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو عسکریت زدہ علاقے میں بدل دیا، اب تک ہزاروں بے گناہ کشمیری شہید ہو چکے ہیں، کشمیریوں کی قیادت پابند سلاسل ہے، میڈیا کو بڑے پیمانے پر سنسر کیا جاتا ہےجابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد پر قائم ہیں، ہم بھارت کے جاری مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، دنیا اب اپنی ذمہ داری کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت اقوام ِمتحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرے،عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ان کے حق خود ارادیت کے حصول تک کھڑا رہے گا۔
ایران اسرائیل کشیدگی:پاکستان نے فضائی ٹریفک کی مانیٹرنگ شروع کردی
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے 27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارت کی فوج کشی کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، کشمیری عوام بھارت کے غاصبانہ قبضے کو کبھی قبول نہیں کریں گے، پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کا مضبوط حامی ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی کشمیریوں کے جائز مقصد کی وکالت سے پیچھے نہیں ہٹا، پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے ،حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا، مسئلہ کشمیر کا واحد قابل قبول حل اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری ہے بھارت کشمیر کی قانونی حیثیت کو ختم کرنے کے درپے ہے، کشمیری منزل مقصود تک ضرور پہنچیں گے ،آزادی کا خواب تعبیر ہوگا۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ 27 اکتوبر 1947 وہ منحوس دن جب کشمیر میں بھارت کی مسلح افواج داخل ہوئیں، غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم سیاہ منایا جائے گا، تحریک آزادی کشمیر 77 برس سے جاری ہے، انشا اللہ کشمیریوں کے لیے آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا۔
معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیری عوام پر 9 لاکھ سے زائد بھارتی فوج مظالم ڈھا رہی ہے، کشمیری عوام بھارتی مظالم کے باوجود حق خودارادیت کے حصول کے لیے جہدوجہد کر رہے ہیں، عالمی برادری اقوام متحدہ کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کردار ادا کرے، کشمیریوں کو حق خودارادیت دیے بغیر بھارت سے تعلقات معمول پر نہیں لائے جا سکتےبانی پاکستان قائد اعظم کا قول ہے کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، بانی پاکستان کا قول ہماری کشمیر پالیسی کا محور ہونا چاہیئےحکومت 27 ویں آئینی ترمیم نہیں متنازع 26 ویں آئینی ترمیم واپس لے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ اسٹیبلشمنٹ پارلیمنٹ کا ٹکراؤ وسیع ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ کشمیر پر غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری یوم سیاہ منارہے ہیں، آج یومِ سیاہ کے موقع پر وزارت امور کشمیر کی جانب سے احتجاجی ریلی کا اہتمام کیا گیا۔
27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے کشمیری عوام کی خواہشات کے برخلاف اپنی فوجیں کشمیر میں اتار کر غیر قانونی طورپر قبضہ کرلیا، جموں وکشمیر پر بھارت کے فوجی قبضے کی وجہ سے کشمیریوں کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا ایران کی جوہری اور تیل تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے …
کشمیری ہر سال 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں، کشمیری اس روز بھارت کو واضح پیغام دیتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مادر وطن پر غاصبانہ قبضے کو قبول نہیں کریں گے، یہ دن اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی یاد دہانی کراتا ہے۔