fbpx

وزیراعظم پاکستان دورہ مدینہ پر حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کے دورہ مدینہ میں حرمت حرم کی توہین کرنے والوں کو سزا سنا دی گئی۔

مدینہ منورہ کی عدالت میں 6 پاکستانیوں پر حرم مدینہ میں توہین کا جرم ثابت ہوگیا۔ 3 پاکستانیوں کو دس،دس سال قید کی سزا اور دیگر 3 کو آٹھ آٹھ سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مدینہ منورہ کی عدالت نےچھ مجرموں پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء کو حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم ثابت ہونے پرسزا سنائی۔

دس سال سزا پانے والوں میں انس، ارشاد اور محمد سلیم شامل ہیں۔8 سال کی سزا پانے والوں میں خواجہ لقمان ، محمد افضل اور غلام محمد شامل ہیں۔

مدینہ منورہ کی عدالت نے بیس، بیس ہزار ریال جرمانہ اور موبائل فون ضبط کرنے کی سزا بھی سنائی ہے۔

ان مجرموں پروفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور دیگر وزراء سے حرم مدینہ میں بدتمیزی اور توہین حرم کے باعث جرم ثابت ہونے پرُسزا سنائی گئی۔

وفاقی وزراء وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ رمضان المبارک کے آخری ایام میں سرکاری دورے پر مدینہ گئے تھے۔