وزیر اعظم پر ایک ہفتے میں دوسری بار جرمانہ

0
30

وزیراعظم عمران خان پر ایک ہفتے میں دوسری بار جرمانہ ہو گیا۔

باغی ٹی وی: وزیراعظم عمران خان کو ایک بار پھر جرمانہ کردیا گیا ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات نے وزیر اعظم عمران خان پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

وزیر اعظم کو جرمانہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیا گیا ہے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ چل رہا ہے اس لیے عوامی نمائندوں کے انتخابات والے اضلاع میں جلسے جلوسوں اور انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے پابندی کے باوجود سوات میں جلسہ کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے وزیر اعظم کے علاوہ وفاقی وزرا اور صوبائی وزیروں کو بھی جرمانہ کیا ہے۔

اس سے قبل لوئر دیر کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے بھی عمران خان کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا تھا۔

مریم نواز کی طبیعت ناساز ،ن لیگ کا آج سوات میں ہونے والا جلسہ منسوخ

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کے 25 مارچ کے مجوزہ دورہ مانسہرہ اور جلسہ عام کا نوٹس لے لیا۔

مانسہرہ میں الیکشن کمیشن کے مانیٹرنگ آفیسرحیات اللہ جان مروت نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کو خط لکھا جس میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ مانسہرہ اور جلسے سے خطاب انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہوگی۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبائی انتظامیہ تمام متعلقہ افراد کو اس دورے سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کرے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مسئلہ فلسطین کے حل تک اسلامی ممالک اسرائیل سے تعلقات قائم نہ کریں، سراج الحق

Leave a reply