وزیر اعظم نے کسی اور کے کلام کو اقبال کا بنا کر پیش کیا ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد تصحیح کر دی

0
52

اسلام آباد:وزیر اعظم نے کسی اور کے کلام کو اقبال کا بنا کر پیش کیا ، سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد تصحیح کر دی،باغی ٹی وی کے مطابق آج وزیراعظم پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنی قوم کے جوانوں کے نام ایک پیغام میں حوصلے ،صبراورشکرکے ساتھ آگے بڑھنے کی تاکید کی اوراس حوالے سے چند اشعاربھی پیش کئے ،

 

 

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے ان شعرو ں کو علامہ اقبال سے منسوب کرتے ہوئے پیش کیا تھا ، تاہم بعد میں اپنی ٹویٹ کی اصلاح کرتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ وہ غلطی سے علامہ اقبال کا کلام سمجھ رہے تھے ، لیکن وہ علامہ اقبال کا کلام نہیں تھا

وزیراعظم نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ وہ علامہ اقبال کا کلام سمجھ رہے تھے، وزیراعظم نے کہا کہ کلا م جس کو بھی ہواس میں میرے جوانوں کے لیے پیغام بہت بڑا ہے ، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرے نوجوانوں کو نصیحت ہے کہ وہ آگے بڑھیں ،

یاد رہے کہ اس سے پہلے عمران خان نے اپنی پہلی ٹویٹ میں کچھ اس طرح کے الفاظ کہے تھے ،

کوئی عروج دے نہ زوال دے مجھے صرف اتنا کمال دے،وزیراعظم عمران خان کو اپنے نوجوانوں کو علامہ اقبال کا پیغام،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان نے حسب سابق وحسب روایت اپنے نوجوانوں کو پھر سے حوصلہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے آباء کی زندگیوں کا مطالعہ کریں اورآگے بڑھنے کا گُرسیکھیں

باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرکے ‌ذریعے اپنے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی اس نظم میں بلندیوں‌کو چھونے کا درس ہے ، ان اشعار میں علامہ نے اپنے نوجوانوں کو اس بات کا درس دیا ہے کہ بحیثیت مسلمان ہم نے اپنی زندگیاں کیسے گزارنی ہیں

Leave a reply