وزیراعظم کے ہونہارکھلاڑی کی زبردست پلاننگ اورلابنگ :بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست

0
23

اسلام آباد:وزیراعظم کے ہونہارکھلاڑی کی زبردست پلاننگ اورلابنگ:بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شکست،اطلاعات کے مطابق بھارت کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان کو دہشت گردی کے حوالے سے نشانہ بنانے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی۔

بھارت نے ایس سی او پروٹوکول میں کالعدم تنظیموں کےنام ڈلوانے کی کوشش کی، بھارت نے اپنا فیٹف پروپیگنڈہ شنگھائی تعاون تنظیم کےاعلامیہ میں بھی ڈلوانےکی کوشش کی مگر اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان کے ہونہارمشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف نے بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جارحیت کو بے نقاب کیا، افغانستان میں بھارت کے ناپاک عزائم بھی عالمی سطح پر بے نقاب کیے اور ایک بار پھر شنگھائی تعاون تنظیم میں اجیت ڈوول کو منہ کی کھانی پڑی۔

Leave a reply