fbpx

کفایت شعاری کا دعوی اپنی جگہ وزیر اعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کے لیے بڑی رقم مانگ لی گئی

وزیر اعظم اور صدر کے طیاروں کی مرمت کے لیے بڑی رقم مانگ لی گئی

باغی ٹی وی : وزارت دفاع نے صدر مملکت اور وزیراعظم کے زیراستعمال 2 خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے مانگ لیے۔ وزارت دفاع نے طیاروں کی مرمت کے لیے حکومت سے 33 کروڑ روپے طلب کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوا دی ہے۔
وزارت دفاع کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں کہا گیا ہے کہ خصوصی طیاروں کی سالانہ مرمت درکار ہے، جس کے لیے 33 کروڑ روپے چاہیے۔وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت دفاع نے سمری اقتصادی رابطہ کمیٹی( ای سی سی) کو بھجوا دی ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی خصوصی طیاروں کی مرمت کے لیے سپلیمنٹری گرانٹ کا فیصلہ کل کرے گی۔خیال رہے کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی کفایت شعاری کا فیصلہ کیا ہے . اور اس کے لیے کئی اقدام کیے گئے لیکن اب پھر خطیر رقم طیاروں کی مرمت اور مینٹیننس کے لیے مانگ لی گئی ہے .

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.