وزیراعظم سے ہو گی تاجروں کے وفد کی ملاقات، فہرست تیار

0
31

وزیراعظم سے ہو گی تاجروں کے وفد کی ملاقات، فہرست تیار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سےملک بھرکے تاجروں کے وفدکے ملاقات کی فہرست تیار کر لی گئی ہے،ملاقات میں آسان ٹیکس نظام سےمتعلق معاملات پربات چیت ہوگی،وزیراعظم تاجروں کےلیےآسان ٹیکس نظام پراہم اعلان کریں گے

تاجروں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کل اسلام آباد میں ہوگی، تاجروں کو وزیراعظم سےملاقات کے دعوت نامے ارسال کردیئے گئے.

وزیراعظم عمران خان نے کراچی مییں بھی تاجروں سے ملاقات کی تھی، ملاقات کے دوران شکایتوں کے انبار لگا دیے اور گلے شکوے کیے۔ملاقات کے دوران تاجروں نے وزیراعظم سے کہا کہ آپ سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہو رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تاجر رہنماؤں نے عمران خان سے شکوہ کیا کہ آپ کی معاشی ٹیم آپ کے احکامات پر عمل نہیں کرتی ہے۔تاجروں نے وزیراعظم عمران خان کو بتایا کہ سوئی سدرن گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث کراچی کی صنعتیں تباہ ہو رہی ہیں۔ گیس بحران کی وجہ سےاربوں روپے کے ایکسپورٹ آرڈر وقت پر نہیں دیے جاسکے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے مسائل ہیں، سوئی سدرن گیس انتظامیہ کو اسلام آباد بلا کر بات کروں گا۔

تاجر رہنماؤں نے وزیراعظم کو بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا رویہ پہلے کی طرح تاجر دشمن ہے، ٹیکس نظام کو مزید بہترکیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تاجر برادری کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی ہے۔ عمران خان نے تاجروں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کےذریعے آپ سب سے رابطے میں رہوں گا

Leave a reply