وزیراعظم سے کس کی ملاقات ہوئی، جان کر مولانا فضل الرحمان نے سر پکڑ لیا

0
25

وزیراعظم سے کس کی ملاقات ہوئی، جان کر مولانا فضل الرحمان نے سر پکڑ لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے علمائے کرام کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے آزادی مارچ،مدرسہ اصلاحات سمیت مختلف امورپر علما سے گفتگو کی،ملاقات میں تحریک انصاف کی سینئرقیادت بھی شریک ہے،

آزادی مارچ کی ابھی تیاریاں جاری اور حکومت کےاستعفے آنا شروع ہو گئے، کس نے استعفیٰ دیا؟ اہم خبر

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں علماء کرام نے انہیں یقین دہانی کروائی کہ وہ کسی صورت ایسے آزادی مارچ کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچے، علماء کرام کے وفد نے جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا.

ملاقات میں وزیر خارجہ ،وزیردفاع،وزیرتعلیم اور وزیر مذہبی امور موجود تھے،معاونین خصوصی نعیم الحق،فردوس عاشق اعوان اوریوسف بیگ مرزا بھی موجود تھے،وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں طاہر اشرفی،مفتی منیب الرحمان، قبلہ ایاز سمیت دیگر علماء کرام شامل ہیں

آزادی مارچ کا قصہ ہوا تمام، مولانا فضل الرحمان 27 اکتوبرکو ہوں گے پاکستان سے فرار

مولانا وزیراعظم کی خواہش پر اسلام آباد آ رہے ہیں، خبر نے کھلبلی مچا دی

علماء کرام نے مدرسہ اصلاحات کے حوالہ سے حکومتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ پہلی بار کوئی حکومت مدارس کے حوالہ سے سنجیدہ ہے، وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی کہ علما کرام کو ان کا جائز مقام دیا جائے گا، ہم مدارس کا نصاب تبدیل نہیں کر رہے بلکہ اصلاحات لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ مدارس میں بھی سائنس پڑھائی جائے.

Leave a reply