وزیراعظم سے صعنت کار عقیل کریم ڈھیڈی اورمعروف کرکٹرز کی الگ الگ ملاقات

0
58

وزیراعظم سے صعنت کار عقیل کریم ڈھیڈی اور معروف کرکٹرز کی الگ الگ ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے صعنت کار عقیل کریم ڈھیڈی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں ملکی معاشی صورتحال پر گفتگو کی گئی مشیر خزانہ شوکت ترین بھی ملاقات میں شریک تھے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں دیر پا معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہیں،کورونا کے باوجود ملک میں اقتصادی اصلاحات اصلاحات کامیاب رہیں،معاشی اصلاحات کے نتیجے میں ملک بھی معاشی بہتری آرہی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے بڑے پیمانے پر مینوفیکچرنگ سیکٹر میں ترقی کی اہمیت پر زور دیا عقیل کریم ڈھیڈی نے ملک میں معاشی بحالی کے لیے حکومتی اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ملک میں صنعتی ترقی اور اقتصادی ترقی سے مثبت اثرات مرتب ہونگے،

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے معروف کرکٹرز سر ویوین ریچرڈز اور ڈیویڈ گاور کی ملاقات ہوئی ہے ،ملاقات میں ملکی کرکٹ کے فروغ ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات اور مواقع فراہم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں،حکومت نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے،ہر علاقے میں کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایات دی ہیں ،کھیل کے میدان بننے سے نوجوانوں کو صحت مند تفریح کے مواقع ملیں گے

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان سے ان کی معاشی ٹیم نے ملاقات کی اور وزیر اعظم کو بین الاقوامی مارکیٹ میں مہنگائی اور بڑھتی ہوئی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا کہ کرونا وبا اور بین الاقوامی مارکیٹ میں انتہائی تیزی سے بڑھتی ہوئی اشیا خورد ونوش اور پیٹرولیم قیمتوں کے باوجود حکومت قیمتوں کو کم رکھنے کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں وزیراعظم نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

ن لیگ عورت مارچ کی حمایت کرے گی یا مخالفت،شاہد خاقان عباسی نے اعلان کر دیا

خلیل الرحمان قمر لاکھوں مولویوں سے آگے نکل گیا،خادم رضوی بھی بول پڑے، مزید کیا کہا؟

کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری، کراچی سرکلرریلوے کے لیے ہوں گی 40 کوچز تیار

پرائیوٹ کمپنی نے غریب ریل مسافروں پر مہنگائی کا بم گرا دیا

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن ،شیخ رشید نے ریلوے کرایوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا

شیخ رشید نے اپوزیشن جلسوں میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کر دیا

ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل،شیخ رشید نے کیا بڑا اعلان

غریب کی سواری ،ریلوے کے کرائے بھی بڑھا دیئے گئے

Leave a reply