وزیراعظم سے کوئٹہ میں گورنر، وزیراعلیٰ کی ملاقات، اہم اجلاس جاری
وزیراعظم سے کوئٹہ میں گورنر، وزیراعلیٰ کی ملاقات، اہم اجلاس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے میں کرونا وائرس کی صورتحال سے وزیراعظم کو آگاہ کیا.
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بلوچستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اجلاس جاری ہے،اجلاس میں کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئےاقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی،گورنر ،وزیراعلیٰ بلوچستان ،وفاقی وزرااسدعمراور زبیدہ جلال اجلاس میں موجود ہیں،
وزیراعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان جسٹس ( ر ) امان اللہ خان اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی ملاقات pic.twitter.com/wShNxkWjyK
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) April 9, 2020
قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچے ،وزیراعظم نے کوئٹہ آمد پر وزیراعلی جام کمال کے ہمراہ بولان ہسپتال کے قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا جہاں چیف سیکرٹری نے آئسولیشن وارڈ میں مہیا سہولیات سمیت صوبے میں کئے گئے دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قاسم سوری اور یار محمد رند بھی وزیراعظم کے ہمراہ رہے.