وزیراعظم سے برطرف وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی کی ملاقات

0
34

وزیراعظم عمران خان سے خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے دو وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی ہے۔

خیال رہے کہ برطرفی کے بعد وزیراعظم سے شہرام ترکئی اور عاطف خان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرا نے اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سےاختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق برطرف وزر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ بھی آگاہ کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختونخوا کے 3 وزرا کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جن میں عاطف خان، شہرام ترکئی اور شکیل خان شامل تھے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے برطرف ہونے والے کے پی حکومت کے وزیر شکیل احمد کا کہنا تھا کہ پارٹی میں 7 سال ہو گئے، کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اور نہ کریں گے، عمران خان نے ٹکٹ دیا اور وزیر بنایا۔ وزارت سے کیوں ہٹایا گیا پتہ نہیں جس نے ہٹایا، ان سے پوچھا جائے۔شکیل احمد نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ورکر ہوں، مرتے دم تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا۔شکیل احمد کا کہنا تھا کہ حیات آباد میں اجلاس کے لیے نہیں بلکہ ڈنر کے لیے گیا تھا، اس ڈنر میں شہرام تراکئی، عاطف خان اور دیگر 5,6 دوست موجود تھے۔

Leave a reply