fbpx

وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، اہم شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق

وزیر اعظم سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، اہم شعبوں کو فروغ دینے پر اتفاق

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان سے قطر کے سفیر کی ملاقات ہوئی ہے . ملاقات میں باہمی تعاوَن اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا. تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں پاک قطر تعلقات کو فروغ دینے پر گفتگو ہوئی .

وزیراعظم نے قطر کی جانب سے بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز کی میزبانی کو سراہا،ملاقات میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی جانب سے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے قطر کو بڑی تعداد میں پاکستانی ورکرز کی میزبانی پر سراہا جبکہ وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری اور انرجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اورقطرکےدرمیان بہترین دوطرفہ سیاسی ،معاشی تعلقات ہیں۔