وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

0
21

وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق ،پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

وزیر اعظم صحت پروگرام، صحت کی سہولیات سب کا حق۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان یونس نے چھٹی کے روز جائزہ اجلاس کی صدارت کی اور خصوصی اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی سربراہی میں اجلاس کے دوران سپیشل سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر محمد اجمل بھٹی اورسی ای او پی ایچ ایف ایم سی عرفان میمن نے بریفنگ دی۔نظر انداز کیے گئے دور دراز علاقوں میں صحت کی بہترین سہولیات پہنچانے کیلئے پسماندہ اضلاع کے 288بنیادی مراکز صحت (بی ایچ یو ز، آر ایچ سی،یوایچ سی) کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام اپ گریڈیشن بنیادی مراکز صحت(بی ایچ یو) اور دیہی مراکزصحت (آر ایچ سی)میں کی جا ئے گی۔منصوبے کے تحت 195بنیادی مراکز صحت کو 24گھنٹے ا یمرجنسی سروس فراہم کرنے والی سہولت بنایا جائے گا۔42بنیادی مراکز صحت بی ایچ یو پلس بنا کر ان میں 24 گھنٹے ایمرجنسی کے ساتھ شام کی او پی ڈی بھی شروع کی جائے گی۔

خیبر پختونخواہ میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

بنوں میں پولیو کا ایک اور کیس، انسداد پولیو مہم جاری

مزید برآں 35رول ہیلتھ سنٹرز میں ایمرجنسی بلاک اور بچوں کی نرسریاں بھی بنائی جائے گی۔اٹک میں 40بی ایچ یوز میں 24گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔ ڈی جی خان میں 23بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔جھنگ میں 24 بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور06کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔قصور میں 43بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور08کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔میانوالی میں 21 بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور 04کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔ راجن پور میں 04بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور03کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔لودھراں میں 18بی ایچ یو 24گھنٹے سروس اور05کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔چنیوٹ میں 22بی ایچ یو 24 گھنٹے سروس اور04کو بی ایچ یو پلس میں تبدیل کیا جائے گا۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیرکا کہنا تھا کہ چھ شہروں میں جدید سہولیات پر مشتمل 16اربن ہیلتھ سنٹرز قائم کیے جائیں گے۔ اٹک میں 2،جھنگ اور گوجرانوالہ میں 3,3جبکہ راولپنڈی میں 6 اربن ہیلتھ سنٹر قائم کیے جائیں گے۔علاوہ ازیں ڈی جی خان اور میانوالی میں ایک ایک اربن ہیلتھ سنٹر قائم کیا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ منصوبہ یونی سیف اور یواین ایف پی اے کے تعاون سے دو سال میں مکمل کیا جائے گا۔عوام کو سہولیات دہلیز پر ملنے سے بڑے ہسپتالوں پر مریضوں کا بوجھ کم ہو گا۔

Leave a reply