وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب،قطر طے

shehbaz

وزیراعظم شہباز شریف رواں ہفتے سودی عرب کا دورہ کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف کل ریاض کے لئے روانہ ہونگے،وزیراعظم ریاض انویسٹمنٹ فورم 2024 میں شرکت کریں گے ،وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب میں اہم ملاقاتیں ہوں گی، وزیراعظم وفد کے ہمراہ روانہ ہوں گے،،وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب کے بعد 31 اکتوبر کو قطر جائیں گے،وزیراعظم کے دورے میں دوحہ میں پاک قطر تعلقات پر بات ہو گی،وزیراعظم کوپ 29 میں بھی پاکستان کی نمائندگی کریں گے،وزیراعظم 11نومبر کو آذربائیجان میں ہونیوالی کانفرنس میں شریک ہونگے

وزیراعظم شہباز کی سعودی ولی عہد، قطری امیر سے ملاقات متوقع
ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف 29 سے 30 اکتوبر 2024 تک ریاض میں منعقد ہونے والے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو (FII) کے 8ویں ایڈیشن میں شرکت کے لیے مملکت سعودی عرب کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزرا بھی ہوں گے۔ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو ممالک کے لیے اپنی معاشی طاقت کو ظاہر کرنے، غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور ایک پائیدار مستقبل کی تشکیل کے لیے مکالمے میں مشغول ہونے کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ دورہ سعودی عرب کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ سعودی حکام کے ساتھ اہم دو طرفہ بات چیت متوقع ہے۔ دونوں فریقین پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی اور تزویراتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کریں گے اور اقتصادی، توانائی اور دفاعی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تلاش کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف 31 اکتوبر کو قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی کی درخواست پر قطر کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم دوحہ میں پاکستانی نوادرات، فنون لطیفہ اور ثقافت کی نمائش کا افتتاح کریں گے۔ وہ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں قطری سرمایہ کاروں اور تاجروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کے لیے امیر اور دیگر اعلیٰ قطری رہنماؤں سے بھی ملاقات کریں گے۔

فلموں اور ٹی وی شوز میں کم جنسی مواد،نوجوانوں کی خواہش

1993 میں ٹرمپ نے میرے”جنسی اعضا” کو چھوا،سابق ماڈل کا شرمناک الزام

ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

ایمان مزاری کی کارسرکار میں مداخلت 

Comments are closed.