fbpx

وزیراعظم شہباز شریف لندن جانے کے لئے تیار

وزیراعظم شہباز شریف لندن جانے کے لئے تیار
وزیراعظم شہبازشریف کا لندن جانے کا امکان ہے
برٹش ایئرویز کی پرواز اسلام آباد سے رات 12 بج کر 40 منٹ پر لندن کیلیے روانہ ہوگی،اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ،نجی ٹی وی کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی لندن جائیں گے، لندن میں ن لیگ کا اجلاس ہو گا، جس میں ن لیگی رہنما، سابق وزیراعظم نواز شریف بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں اہم فیصلے کیے جائیں گے وزیراعظم شہباز شریف دو دن لندن میں قیام کرینگے وزیراعظم برطانوی اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کریں گے

احسن اقبال،مریم اورنگزیب ،سعد رفیق اور خرم دستگیر لندن جائیں گے ،نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پارٹی بڑا فیصلہ کرنے جارہی ہے،آئندہ الیکشن اور پنجاب میں پاور شیئرنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے

سابق وزیراعطم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے شہبازشریف اوردیگرکو طلب نہیں کیا،شہبازشریف اور دیگر نے نوازشریف سے مشاورت کیلئے کی درخواست کی تھی ،شہبازشریف اوردیگرافراد نوازشریف سے مشاورت کیلئے لندن آرہے ہیں پیرکی صبح لندن پہنچا تھا پورا دن نوازشریف کے ساتھ رہا،عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت ہٹانے پر نواز شریف کومبارک باد دی،گزشتہ رات بحرین کیلئے روانہ ہوا تھا،اب پاکستان واپس آرہا ہوں،

عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

صحافی و اینکر غریدہ فاروقی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ خبر کیمطابق نوازشریف نے ن لیگ سینئر قیادت کو لندن طلب کر لیا ہے؛ وزیراعظم شہبازشریف رواں ہفتے ممکنہ طور پر لندن روانہ ہوں۔ حکومتی، معاشی، سیاسی اُمور پر غور ہو گا۔ اگر ایسا ہوا؛ تو حکومتی ناقدین مخالفین کو تنقید کا ایک اور موقع ملے گا کہ اب حکومت لندن سے بیٹھ کر چلائی جا رہی ہے۔۔