حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی اہم وجہ سامنے آگئی

0
23

اسلام آباد:حکومت نے لاک ڈاون میں نرمی کردی ، پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن نے مخالفت کردی اہم وجہ سامنے آگئی،اطلاعات کےمطابق پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اب تک ملک بھر میں ڈاکٹروں سمیت طبی عملے کے 509 افراد کورونا کا شکار ہوگئے ہیں جو کہ ایک بڑی تعداد ہے۔لاک ڈاؤن نرم کرنے کی صورت میں نقصان کاخدشہ ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے سے ہی کورونا کو کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں دیگر مریضوں کا علاج بند ہوچکا ہے، ہر شہر میں کم از کم ایک ہزار بیڈز کے انفیکشیئس ڈیزیز اسپتال بنائے جائیں۔

ڈاکٹراشرف نظامی کا کہنا تھا کہ گورنراسٹیٹ بینک بینکوں کے باہر لگی لمبی قطاروں کانوٹس لیں اور حکومت ٹریفک چالانوں کوآن لائن کروانےکا بندوبست کرے جب کہ تاجر حضرات سے اپیل ہے کہ آن لائن بزنس کریں۔خیال رہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن میں نرمی کی تجویز پیش کی گئی ہے جس پر حتمی فیصلہ کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ارکان نے لاک ڈاؤن نرم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ میں چاہتا ہوں لاک ڈاؤن جلد ختم ہو تاہم احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

Leave a reply