افغان ٹرانزٹ ریل لنک معاہدہ کی تقریب،وزیراعظم نے کس ملک کے دورہ کا اعلان کر دیا؟

0
25

افغان ٹرانزٹ ریل لنک معاہدہ کی تقریب،وزیراعظم نے کس ملک کے دورہ کا اعلان کر دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں افغان ٹرانزٹ ریل لنک معاہدہ کی تقریب ہوئی، تقریب میں وزیراعظم عمران خان نے بھی شرکت کی

تقریب کے دوران وزیراعظم کی افغان وزیر کے ساتھ دلچسپ گفتگو ہوئی، وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بخارا اور ثمر قند میرے پسندیدہ شہر ہیں، دونوں تاریخی اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں

ازبک وزیر ٹرانسپورٹ نے ازبک صدر کا پیغام وزیر اعظم عمران خان کو پہنچایا،ازبک وزیر نے وزیراعظم عمران خان سے کہا کہ ازبک صدر آپ سے جلد ملاقات کے متمنی ہیں،

ازبک وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دیں گے ،ازبک وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کو دورہ ازبکستان کی دعوت دی،وزیراعظم نے ازبک صدر کو بھی دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام بھجوایا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ازبک صدر میرے بھی بھائی اور انتہائی قابل ہیں ،خود بھی بہت جلد ازبکستان کا دورہ کروں گا،

ٹرانز افغان ریل لنک پشاور سے براستہ ،کابل اور مزار شریف چلے گی،منصوبے سے پاکستان ، افغانستان اور ازبکستان ریل کے ذریعے آپس می منسلک ہوجائیں گے،ورلڈ بینک کو 4.8بلین ڈالر پر اجیکٹ کی منظوری کے لیے جوائنٹ اپیل لیٹر بھیجا جائے گا،جوائنٹ اپیل لیٹر وزیر اعظم پاکستان کی منظوری سے ورلڈ بینک کے صدر کو بھیجا جائے گا

آئیں‌ چلیں‌ تہران سے استنبول : 6543 کلومیٹر13 دنوں میں :تجارت بھی سیاحت بھی:جدید ترین ٹرین آرام دہ سفر:پاکستان ریلوے

دوسری جانب استنبول کارگو ٹرین میں آذربائیجان بھی شامل ہونے کو تیار ہے،آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ کہا آذربائیجان کے متعلقہ حکام اس پر غور وخوض کررہے ہیں کہ کیسے مستقبل میں پاکستان، ایران اور ترکی کے درمیان اس کارگو ٹرین پر آذربائیجان کا پرچم بھی شامل کیا جائے

واضح رہے کہ پاکستان ریلویز نے ایکسپورٹ کارگو ٹرین کی فزیبلٹی تیار کر لی ہے، یہ ٹرین سروس آئندہ سال کے ابتدائی دنوں میں ہی شروع کر دی جائے گی۔

Leave a reply