وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات

0
34

وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کولمبو میں وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ون آن ون ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سری لنکا کے وزیر برائے کھیل عمران خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیں گے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا نے اعلیٰ سطح پر وفود کے تبادلوں، تجارت، دفاعی تعاون، سرمایہ کاری، سائنس و ٹیکنالوجی، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا میں امن، استحکام اور معاشی خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لئے پاکستان اور سری لنکا کے مابین وسیع البنیاد اور پائیدار شراکت کو تقویت دینے پر توجہ دینے کے لئے وسیع پیمانے پر تبادلہ خیال کیا۔ فریقین نے کثیرالجہتی شعبے میں قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا اور تمام سطحوں پر سٹر ٹیجک مواصلات اور ہم آہنگی کو مزید وسیع کرنے کا عزم کیا۔

سری لنکا:پاکستان اورسری لنکاکےخوشگوارتعلقات کےچرچے: وزیراعظم عمران خان سری لنکن عوام کےدلوں کی دھڑکن بن گئے

وزیراعظم عمران خان کی سری لنکن ہم منصب ون ٹو ون ملاقات کیا ہوئی اہم باتیں

دورہ سری لنکا میں پاکستان نے کیا اہم پیشکش کی؟ وزیر خارجہ نے بتا دیا

وزیراعظم نے پیش کش کے باوجود بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے سے انکارکردیا،لمباسفرقبول کرلیا:اسے کہتے ہیں غیرت وحمیت

عمران خان نے خطے میں قیام امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر اعظم نے افغانستان میں تنازع کے سیاسی حل کو فروغ دینے کے لئے ہر طرف سے تعمیری مشغولیت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل اور جنوبی ایشیا اور اس سے آگے امن ، ترقی اور خوشحالی کے وژن کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنمائو ں نے سیاحت ، سرمایہ کاری ، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کیلئے اہم مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم، معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس بخاری اور دیگر نے دستخط کئے۔ بعد میں دونوں رہنمائوں نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے،کس نے کیا استقبال؟

Leave a reply