وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا

0
39

وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر سرخرو، اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیاباغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر اسد قیصر کی زیر صدارت ہوا،

وزیراعظم عمران خان نے 178 ووٹ حاصل کر لئے

اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا نعت رسول مقبول ۖ بھی پڑھی گئی جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔اجلاس کے دوران مہمانوں کی گیلری میں اہم شخصیات بھی موجود تھی

اسپیکر قومی اسمبلی نے وزیر خارجہ شاہ محمود کو قرارداد پیش کرنے کی ہدایت کر دی جس کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایوان میں اعتماد کی قرارداد پیش کر دی،اسپیکر ارکان قومی اسمبلی کونے ووٹنگ میں حصہ لینے کا طریقہ بتا یا وزیراعظم عمران خان ایوان میں موجود ہیں اعتماد کے ووٹ کی قرارداد پیش کرنے پر ایوان میں ڈیسک بجائے گئے

قومی اسمبلی کے ارکان کے لیے ایوان میں گھنٹیاں بجائی گئیں، اسپیکر نے ایوان کے دروازے بند کرانے کا اعلان کر دیا ،5منٹ کے بعد قومی اسمبلی کے دروازے بند کردیئے گئے ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم کی حمایت میں ووٹ دینےوالے دائیں لابی کی طرف جائیں،

قومی اسمبلی کے ایوان میں 176 حکومتی اور اتحادی ارکان موجود ہیں،اپوزیشن رکن محسن داوڑ بھی قومی اسمبلی ایوان میں پہنچ گئے ،جماعت اسلامی کے رکن اکبر چترالی بھی ایوان میں موجود تھے، اسمبلی گیلری میں وزیراعلیٰ سندھ کے علاوہ تینوں صو بوں کےوزہراعلیٰ موجود ہیں وزیر اعظم کے مشیر بابر اعوان، عبدالحفیظ شیخ بھی نشستوں پر موجود ہیں فیصل واوَڈا ایوان کی بجائے مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی کی نے وزیراعظم کی حمایت والے ارکان کو دائیں جانب جانے کی ہدایت کی ،وزیراعظم پر اعتماد کےلیےاراکین لابی میں گئے ،رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر نے اراکین کی نگرانی کی ،حکومت کے 2 اراکین ووٹنگ میں حصہ نہیں لے سکتے ،فیصل واوَڈا استعفیٰ کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے اسد قیصر اجلاس کی صدارت کرنے کے باعث ووٹ نہیں ڈال سکتے وزیر اعظم عمران خان نے بھی اپنے ووٹ کا اندراج کرا یا شاہ محمود قریشی،فواد چودھری اور اسدعمر نے اپنے ووٹ کا اندراج کرا دیا،

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک نے ایوان میں موجود اپوزیشن کے رکن محسن داوڑ کو وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دینے کی درخواست کی ،رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اپوزیشن بنچوں پر موجود رہے، انہوں نے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیا.

وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا، اراکین واپس نشستوں پر آ گئے اسپیکر نے بند دروازے کھولنے کی ہدایت کی تھی ،اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ہاتھ میں تسبیح پکڑ رکھی تھی، وزیراعظم عمران خان ووٹنگ اور گنتی کے عمل کے دوران تسبیح پڑھتے رہے،

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا تھا

Leave a reply