باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خا ن سری لنکا پہنچ گئے
وزیراعظم سری لنکا مہندراراجاپکسے نے وزیراعظم عمران خان کا استقبال کیا وزیراعظم عمران خا ن کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،وزیراعظم عمران خان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
وزیراعظم سری لنکن ہم منصب سے ملاقات کریں گے دورہ سری لنکا کے دوران وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوں گے وزیراعظم اور سری لنکن ہم منصب مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے وزیراعظم عمران خان کل سری لنکن صدر سے ملاقات کریں گے دونوں رہنماوَں میں دو طرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوگی
دورے کے دوران تجارت، سرمایہ کاری، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے، وزیراعظم جوائنٹ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد،معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری وزیراعظم کے ہمراہ ہیںوزیراعظم کا دورہ سری لنکا دو دن پر مشتمل ہوگا ،منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کا سری لنکا کا یہ پہلا دورہ ہے