وزیراعظم عمران خان آج لاہور کیوں آئے؟ مریم اورنگزیب نے حیران کن دعویٰ کر دیا

0
22

وزیراعظم عمران خان آج لاہور کیوں آئے؟ مریم اورنگزیب نے حیران کن دعویٰ کر دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کا جس خاکی جمعہ کو لندن سے روانہ ہو گا ،جسد خاکی ہفتہ کو لاہور پہنچ جائے گا

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام میں اندھی حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر رہا نہیں کر رہے ، آج وزیراعظم یہی معلوم کرنے لاہور آئے ہیں کہ کہیں پیرول پر رہا نہ کر دیا جائے ،یہ وہ حکومت ہے جس نے ڈھائی سال میں سیاسی انتقام کی تاریخی مثال قائم کی ،شہباز شریف کو اس کیس میں جیل میں رکھا گیا ہے جس میں کرپشن کا کوئی نام و نشان تک نہیں ،آپس میں لین دین کے معاملات پر مبنی کیس کا ٹرائل کیا جا رہا ہے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ والدہ کی وفات کو 3 روز گزر گئے، شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا ،قانونی پیچیدگیاں جسد خاکی کی واپسی سے منسلک کرنا سفاکیت کی انتہا ہے ،کرائے کے ترجمان کسی کی والدہ کی وفات پر سیاست کر رہے ہیں کرائے کے ترجمان یہ اطلاعات بھیج رہے ہیں کہ پیرول پر چند گھنٹے قبل رہا کریں گے ، وزیراعظم ہاؤس کا کام دہشت گردی اور بیروزگاری کا خاتمہ کرنا ہے ،یہاں وزیراعظم ن لیگ کے رہنماؤں کی جیل میں سہولیات پر نظر رکھے ہوئے ہیں

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عوام کا نالائق اور ووٹ چوروں کے خلاف فیصلہ آ گیا ہے یوسف رضا گیلانی کے بچوں پر چوری کا مقدمہ درج کر کے سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے ،جو فیصلے عمران نیازی کر رہے ہیں، وہ ثابت کرتے ہیں کہ آپ کے پاس کوئی اختیار نہیں

Leave a reply