وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نان فائلر نکلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری نان فائلر نکلے

وزیراعظم عمران خان کے مشیر دوہری شہریت کے ساتھ ساتھ نان فائلر بھی نکلے انہوں نے پاکستان میں کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا،

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی زاہد گشکوری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے پیارے دوست زلفی بخاری نان فائلر ہیں۔ انھوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا ہے اگرچہ وہ پاکستان میں تقریبا دو بلین ارب روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ ٹیکس قوانین کے تحت ، وہ اپنا ریٹرن یہاں ایف بی آر کے پاس جمع کروائیں گے۔

دوسری جانب زلفی بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اس پر موقف دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس فائلر کا پہلی بات یہ کہ میں انگلینڈ میں تھا،تو میرا یہاں کا اکاؤنٹ اور انگلینڈ کا بہت جلد اگلے ہفتے، دس دن میں ایکٹو ہو جائے گا، دوسرا یہ کہ ایف بی آر کا جو قانون ہے،کہ اوورسیز پاکستانی ہوتے ہیں وہ واپس پاکستان آتے ہیں تو دو سال کا بریک ملتا ہے، اس میں ایک سال گزر گیا ایک سال رہ گیا ہے

زلفی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ ریکارڈ پر چیک کریں میں فائلر ہوں، اکاؤنٹنٹ کام کرتے ہیں ، اگلے ہفتے دس دن میں میرے اکاؤنٹ فائلز نظر آ جائیں گے

قبل ازیں زلفی بخاری کی دوہری شہریت بھی سامنے آئی تھی جس پر انکا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو اختیار ہے وہ ٹرمپ کو بھی کابینہ میں رکھ سکتے ہیں

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کرتے ہوئے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت حامل ہیں۔

چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا

شوگر ملزسٹاک کی نقل و حمل اور سپلائی کی مکمل مانیٹرنگ کا حکم

چینی بحران رپورٹ، جہانگیر ترین کے خلاف بڑا ایکشن،سب حیران، ترین نے کی تصدیق

شوگر کمیشن رپورٹ، وزیراعلیٰ پنجاب،اسد عمر اور مشیر تجارت کے جوابات غیر تسلی بخش قرار

اصل چینی چور کا نام رپورٹ سے غائب کر دیا گیا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

وزیراعظم لاپتہ، مریم اورنگزیب کا گمشدگی کے اشتہار کا مطالبہ

وزیراعظم غیرملکی شہریت رکھنے والے مشیروں، وزیروں سے استعفیٰ لیں،مریم اورنگزیب

معید یوسف اپنے اثاثوں اور شہریت سے متعلق وضاحت کرنے میدان میں آ گئے

معاون خصوصی شہباز گل امریکی گرین کارڈ ہولڈرہیں۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس کے پاس کینیڈا اور سنگاپور کی شہریت ہے، معاون خصوصی نیشنل سیکورٹی ڈویژن معید یوسف کی امریکہ کی رہائش ہے۔ معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر امریکی شہریت کے حامل ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 2 ارب 75 کروڑ 28 لاکھ ہے۔

Comments are closed.