وزیراعظم کے حافظ آباد جلسے میں سرکاری ملازمین کو حاضر ہونے کی ہدایت پر ن لیگ برس پڑی

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اسکول بند نہیں ہوئے لیکن سیاسی کورونا کے باعث اسکول بند کیے جارہے ہیں

سائرہ افضل تارڑ کا کہنا تھا کہ اسکولوں کے سربراہان کو حکم دیا گیا تمام عملہ صبح 8.30 بجے حاضر کیاجائے،حاضری کے بعداسکول اسٹاف کومیونسپل اسٹیڈیم حافظ آباد پہنچایا جائے گاجہاں پھرحاضری ہوگی،سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کی آمد پر پورا حافظ آباد بند کر دیا گیا ہے،ریاست کی طاقت استعمال کر کے پولیس سے دکانیں بند کرائی جارہی ہیں،ثابت ہو گیا عمران خان کو ویڈ 19سے بڑا وائرس ہیں

سائرہ افضل تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ کے جلسے کے انتظامات چیف ایگزیکٹوافسر،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسرکوسونپے گئے،سلیکٹڈ وزیراعظم کے جلسے کیلئےعوام نہیں مل رہے،جلسے کے لئے محکمہ تعلیم کےعملے کویرغمال بنایا جا رہا ہے،حکم ہےاسکول اسٹاف کی متعلقہ کلسٹرسینٹرمیں حاضری ہوگی،کوئی شرم، کوئی حیا،سیاسی مخالفین جلسےکریں تو کورونا خلاف ورزی پر پرچے درج کیےجاتے ہیں اب اساتذہ اوربچوں کی جان خطرے میں کیوں ڈالی جارہی ہے؟ اب کورونا ختم ہوگیا؟

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج حافظ آباد میں جلسہ سے خطاب کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی آج حافظ آباد میں ریلی کی تیاریاں مکمل ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیاہے۔
اسکولوں اور کالجوں کے اختتامی اوقات کے دوران ٹریفک کی آمدورفت میں رکاوٹ سے بچنے کے لیے مقامی سطح پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے،

وزیر اعظم عمران خان حافظ آباد میں حنیف محمد کرکٹ اسٹیڈیم میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ حافظ آباد میں وزیر اعظم کے لیے ہیلی پیڈ بھی تیار کر لیے گئے۔اس موقع پر وزیرا عظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے علاوہ وفاقی وزرا بھی ہوں گے۔

Leave a reply