وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پاک بھارت تعلقات بارے ہو سکتی ہے نئی پیشرفت؟

0
35

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، پاک بھارت تعلقات بارے ہو سکتی ہے نئی پیشرفت؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان تین روز دورہ سعودی عرب پر ہیں

وزیراعظ‌م عمران خان کا سعودی عرب کا دورہ ایک سال سے زائد عرصے کے بعد ہو رہاہے، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان سعودی عرب پہنچے تو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انکا استقبال کیا ،بعد ازاں ون ٹو ون ملاقات کے بعد وفود کی صورت میں ملاقات اورمعاہدوں پر بھی دستخط ہوئے

عرب صحافیوں کی نگاہیں بھی وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب پر ہیں ،پاکستان اور سعودی عرب میں گزشتہ برس کشیدگی کی خبریں بھی سامنے آئی تھیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان کے بعد سعودی عرب نے پاکستان سے اطلاعات کے بعد قرض واپس مانگا تھا جو پاکستان نے واپس کیا،دوسری جانب سعودی عرب کا زیادہ جھکاؤ بھارت کی طرف نظر آیا،اس وجہ سے بھی پاکستان سعودی عرب کے ساتھ نالاں تھا اور اس امر کا اظہار کیا تھا

پاکستان اور بھارت کے مابین اصل مسئلہ اور تنازعہ کشمیر کا ہے، سعودی عرب ایک اسلامی ملک اور امت مسلمہ کا روحانی مرکز ہے، کشمیر میں بھارت مسلمانوں کا قتل عام کر رہا ہے ،اسکے باوجود سعودی عرب کا جھکاؤ ہمیشہ بھارت کی طرف دیکھنے کو ہی ملتا ہے، سعودی عرب اپنی خودمختار خارجہ پالیسی کے تحت اپنے مفادات کو دیکھ رہا ہے اور اس کے مفادات پاکستان سے زیادہ بھارت کے ساتھ نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سعودی ولی عہد کا کشمیر کے حوالہ سے گزشتہ ڈیڑھ دو برسوں میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا

محمد السلمی جو ایک عرب صحافی ہیں انہوں نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے حوالہ سے ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات اور کشمیر کے معاملے کے حوالے سے ہم سعودی عرب سے کونسی خوشخبری سنیں گے؟ میں بہت پر امید ہوں

وزیراعظم عمران خان کا سعودی عرب کا 3 روز کا سعودی عرب کا دورہ ہے، دیکھتے ہیں کشمیر ،پاک بھارت تعلقات کے حوالہ سے کیا پیشرفت سامنے آتی ہے

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

کوئی پگڑی والا ہے یا داڑھی والا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت سب کے ایمان کا حصہ ہے،علامہ طاہر اشرفی

ذخیرہ اندوزوں کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بددعا کی ہے،علامہ طاہر اشرفی کا تاجروں کو پیغام

اسرائیلی وزیراعظم اور محمد بن سلمان نے 5 گھنٹے کیا باتیں کیں؟ تہلکہ خیز انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

کوئی حکومتی شخص اسرائیل گیا؟ علامہ طاہر اشرفی کا دبنگ اعلان

اسرائیل تعلقات پروزیراعظم کا رد عمل کیا ہوتا ہے؟ علامہ طاہر اشرفی کا انکشاف

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب سے قبل طاہر اشرفی سعودی عرب روانہ

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

Leave a reply