وزیراعظم کے آبائی علاقے میانوالی کے لیے چلنے والی دونوں مسافر ٹرینیں کرونا کے بعد بحال نہ ہوسکیں

0
21

وزیراعظم کے آبائی علاقے میانوانی کے لیے چلنے والی دونوں مسافر ٹرینیں کرونا کے بعد بحال نہ ہوسکیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقے میانوالی کے لیے چلنے والی دونوں مسافر ٹرینیں کروناکے بعد بحال نہ ہوسکیں ،تھل اور میانولی ایکسپریس کاافتتاح وزیراعظم عمران خان نے خود کیا تھا ایک ٹرین راولپنڈی دوسری لاہور کے لیے جاتی تھی،خسارے میں چلنے والی ٹرینیں بحال ، منافع والی بحال نہ ہوسکیں۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کروناوائرس کی شدت میں کمی آنے کے بعد مختلف مسافرٹرینیں بحال کردی گئی ہیں ریلوے کے سرکاری دستاویزات کے مطابق دونوں ٹرین تھل اور میانوالی ایکسپریس منافع میں چل رہی تھیں جبکہ دنوں ٹرینوں پر مسافروں کارش بھی زیادہ تھا ریلوے حکام نے اب تک منافع وخسارے میںچلنے والی سوسے زیادہ مسافرٹرینیں بحال کردی ہیں مگر منافع میں چلنے والی تھل میانوانی ایکسپریس اور میانوانی ایکسپریس دونوں کوبحال نہیں کیاہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھل میانوالی ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ اٹک میانوانی ملتان جاتی تھی جبکہ میانوانی ایکسپریس ماڑی انڈس سے لاہور جاتی تھی دونوں ٹرنیوں کاافتتاح وزیراعظم نے خود کیا تھا .

70 آدمیوں کے جلنے کا حساب آپ سے کیوں نہ لیا جائے، چیف جسٹس کا شیخ رشید سے مکالمہ کہا آپ کو تو استعفیٰ دینا چاہئے تھا

شیخ رشید نے عدالت سے مانگی مہلت،چیف جسٹس نے کہا لوگ آپکی باتیں سنتے ہیں لیکن ادارہ نااہل

اسد عمر حاضر ہو، شیخ رشید کے بعد سپریم کورٹ نے اسد عمر کو بھی طلب کر لی

شہباز شریف لندن کیا بھول آئے؟ دوبارہ لندن جانے کی اجازت ملے گی؟ شیخ رشید کا بڑا دعویٰ

چھوٹی عید پر قربانی نہیں بلکہ گرفتاریاں ہوں گی،کس کس کی؟ شیخ رشید نے بتا دیا

نواز شریف ایٹمی دھماکے کے مخالف تھے،میں ایٹمی دھماکوں کیلئے کس کو ملا تھا، شیخ رشید نے بتا دیا

پاکستان اور بھارت کے مابین جنگ کا امکان ؟ شیخ رشید نے کی پیشنگوئی

شیخ رشید کا ٹویٹر اکاؤنٹ بنانے اور چلانے والا چل بسا

کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

مریم نواز شہباز شریف کیخلاف کیا کر رہی ہیں؟ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

شیخ رشید کا ایشیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی کا اعلان، کہا زندگی پرکتاب لکھ دی،مارکیٹ میں کب آئیگی،بتا دیا

بلاول بچے، مریم شہباز شریف کو "پھنسا”رہی ہے،نواز شریف بارے حکومت کیا کرنیوالی ہے؟ شیخ رشید بول پڑے

آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے،نواز شریف واپس آ گئے تو یہ کام ہو سکتا ہے، شیخ رشید

اپوزیشن جماعتیں جلسہ جلوس کرسکتی ہیں مگر یہ کام ہر گز نہیں کریں گی، شیخ رشید

اپوزیشن بارے پیشنگوئیاں کرنیوالے شیخ رشید کا حلقہ اندھیرے میں ڈوب گیا

کل این آر او کو پاکستان میں ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا،شیخ رشید

ٹرینیں بحال نہ ہونے سے عوام کوشدید مشکلات کاسامناہے جبکہ عوام نے وزیراعظم سے ٹرینیں بحال کروانے کامطالبہ بھی کیاہے اگر پورے پاکستان میں ٹرینیں بحال ہوسکتی ہیں تو منافع میں چلنے والے ان ٹرینیں کوکیوں بحال نہیں کیاجارہاہے ۔میانوانی سے رکن قومی اسمبلی وقومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیرمین امجد خان نیازی نے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ریلوے حکام سے بات ہوئی ہے جلد ٹرینیں کھول دی جائیں گئیں۔

باغی ٹی وی نے ترجمان ریلوے قرة العین سے اس حوالے سے موقف جاننے کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کوئی موقف نہیں دیا۔

رپورٹ. محمد اویس ،اسلام آباد

ریلوے انتظامیہ کو کوئی پوچھنے والا ہی نہیں،چیف جسٹس کا اظہار برہمی

Leave a reply