وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان

0
30

وزیراعظم کریں گے سعودی عرب کا دورہ، رمضان میں مساجد کھلی رہیں گی یا بند؟ طاہر اشرفی کا بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی حافظ طاہر اشرفی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مساجد بندکرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کررہی،

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ مساجد کھلی رہیں گی اور تراویح بھی ہونگی،ایس اوپیز پر چلتے ہوئے مساجد کھلی رہیں گی، وزیراعظم جلد سعودی عرب کا دورہ کرینگے، پاکستان ڈے پریڈ میں پوری امت کو ہم نے جمع کیا ، علما مشائخ نے فتویٰ دیا ہے کہ ویکسین لگوائی جائے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں جہالت ہے، حکومت تمام مذہبی جماعتوں سے رابطے میں ہے، کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سب سے زیادہ عمل مساجد میں ہی ہوا ہےکورونا وائرس کی ویکسین لگوانا چاہیے، کورونا ویکسین نہ لگوانے کی باتیں پاگل پن ہیں ہمارے تعلقات عرب ممالک کے ساتھ پہلے کی نسبت بہتر ہیں مصر کے ساتھ 10 سال بعد تعلقات اچھے ہوئے ہیں مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن ممکن نہیں، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن نہیں ہوگا،حکومت مصنوعی منہگائی کو کنٹرول کرنے میں مصروف ہے،ضلعی سطح پر بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں ،آئین سے بالاتر ہو کر کسی کو کام نہیں کرنے دیں گے ،

سعودی عرب اور اسرائیل کا نیا کھیل، سنئے اہم انکشافات مبشرلقمان کی زبانی

کرونا وائرس، امید کی کرن پیدا ہو گئی،وبا سے ملے گا جلد چھٹکارا،کیسے؟ سنیے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان کے گرد گھیرا تنگ، خوف کا شکار، سنئے اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

شاہ سلمان کی طبیعت بگڑ گئی،سعودی عرب خطرناک راستے پر،اہم انکشافات ،سنئے مبشر لقمان کی زبانی

محمد بن سلمان نے سابق جاسوس کے قتل کیلئے اپنا قاتل سکواڈ کینیڈا بھیجا

قبل ازیں دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کوسعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ٹیلی فون کیا ہے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کی صحت سے متعلق دریافت کیا ،دونوں رہنماوَں نے خطےکی صورتحال،باہمی تعاون کےفروغ پرتبادلہ خیال کیا سعودی عرب نے بلین ٹری سونامی منصوبےمیں شراکت داری کی خواہش کا اظہار کیا،ٹیلی فونک گفتگو میں عہد کیا گیا کہ پاکستان اورسعودی عرب ماحولیاتی منصوبوں پرمل کرکام کریں گے،وزیراعظم عمران‌ خان نے سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا

Leave a reply