وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر میں کیا چیز مشترک؟ وزیراعظم کا بڑا انکشاف

0
24

وزیراعظم عمران خان اور تاجک صدر میں کیا چیز مشترک؟ وزیراعظم کا بڑا انکشاف

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان تعاون کے معاہدے ہوئے وزیراعظم عمران خان اور تاجکستان کے صدر تقریب میں موجود تھے

تجارت ، سرمایہ کاری، توانائی ، ثقافت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے وزیراعظم عمران خان اور تاجکستا ن کے صدر امام علی رحمان نے یاداشتوں پر دستخط کیے ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ تاجک صدر امام علی رحمان کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں تاجک صدر امام علی رحمان اور میری تاریخ پیدائش ایک ہے،تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی ، ثقافت اورتعلیم کے شعبوں میں باہمی تعاون کریں گے پاکستان اور تاجکستان میں تجارت بہت اہمیت رکھتی ہے،دفاعی ،تعلیم اور شعبہ ثقافت پر ایم اور یوز پر دستخط ہوئے ہیں ،

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انتشار سے پاکستان اور تاجکستان متاثر ہوں گے پاکستان نے افغان امن عمل میں اہم کردارادا کیا،امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں ،تاجکستان میں بھی پانی کا انحصار گلیشئرز پر ہے،پاکستان چاہتاہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی انخلا کے بعد مستحکم حکومت قائم ہو،پاکستان اور تاجکستا ن کے لیے موسمی تبدیلی ایک چیلنج ہے،بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں 5اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں 5اگست کے اقدامات واپس لیے بغیر بھارت سے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے افغانستان کا پر امن حل سب کے لیے بہت ضروری ہے،

واضح رہے کہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں ۔اسلام آباد پہنچنے پر وفاقی وزیر خسرو بختیار نے معزز مہمان کا نور خان ایئر بیس پر استقبال کیا تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کو توپوں کی سلامی بھی دی گئی تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی آمد پریڈ کارپٹ پر استقبال پیش کیا گیا۔ اس دورے سے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملے گی .

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر عدالت نے کس کو کیا طلب؟

جاوید لطیف کی رہائی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ میں فیصلہ محفوظ

ن لیگی رہنما کی عدالت پیشی، بکتر بند گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور

ن لیگی رہنما جاوید لطیف کی عدالت پیشی،عدالت کا بڑا حکم

ریاست مخالف بیان، جاوید لطیف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت کا فیصلہ آ گیا

جاوید لطیف،الطاف حسین اوربی ایل اے کے بیانیہ میں فرق نہیں،وفاقی وزیر

ملک کی خاطر بات کرنا غداری ہے تو ہم سب غدار ہیں، جاوید لطیف

جاوید لطیف کی عدالت پیشی، عید کہاں گزرے گی؟ عدالت کا بڑا حکم

تاجکستان کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش

Leave a reply