وزیرِاعظم نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا
وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کی ملاقات ہوئی ہے
ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگوکی گئی ،وزیرِ اعظم عمران خان نے بلوچستان میں امن و امان کی صوتحال میں مزید بہتری کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینے کی ہدایات جاری کیں. وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اقدامات کر رہی ہے.بلوچستان کی عوام کیلئے تاریخ میں پہلی دفعہ بڑا ترقیاتی پیکیج پیش کیا گیا. ایگریکلچرل ٹرانسفارمیشن پلان بلوچ کسانوں کی معاونت کے ساتھ ساتھ بلوچستان میں زراعت کی ترقی یقینی بنائے گا.
قبل ازیں وزیرِاعظم عمران خان نے احساس تعلیمی وظائف پروگرام کا اجراء کردیا پروگرام کے تحت لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کیلئے وظیفے کی رقم زیادہ ہوگی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد والدین کو اپنی بیٹیوں کوسکول بھیجنےکی ترغیب دینا اور تعلیم کے حصول کیلئے ان کی مدد کرنا ہے۔
احساس تعلیمی وظائف پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بچوں کی بنیادی تعلیم بہت اہم ہے بدقسمتی سے ہم نے بچوں کی بنیادی تعلیم پر توجہ نہیں دی ہمارے ملک میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں ضروری ہے کہ ہم اسکول سے باہر 2 کروڑ بچوں کو تعلیم دلائیں ملک کا سب سے بڑا سرمایہ اس کے لوگ ہوتے ہیں جب لوگوں کو تعلیم نہیں دی جاتی تو اپنے سرمائے کا نقصان کرتے ہیں بچیوں کی تعلیم پر توجہ نہیں دی گئی پڑھی لکھی خاتون اپنے معاشرے کو فائدہ پہنچاتی ہے اس پروگرام کا اہم پہلو یہ ہے کہ اس سے سکول سے باہر بچوں خصوصاً بچیوں کو تعلیمی اداروں میں لانے میں مدد ملے گی۔
خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار
واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا
گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں
پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل
واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟
ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا
لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت
اب غریب یوٹیلٹی اسٹور سے بھی خریداری نہیں کر سکے گا،شیری رحمان