وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی تانیہ ایدروس مستعفی ہو گئیں تانیہ نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو جمع کروا دیا،انہوں نے اپنے استعفیٰ میں کہا کہ میری دہری شہریت پر سوالات اٹھائے گئے، عوامی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے عہدے سے استعفیٰ دیا، پاکستان کی خدمت وزیر اعظم کے وژن کے مطابق جاری رکھوں گی تانیہ ایدروس کا اپنے استعفیٰ میں مزید کہنا تھا کہ میری کینیڈا کی شہریت سے متعلق تنازع پیدا کیا گیا،ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن میں شہریت جیسے تنازعات رکاوٹ ہیں، واضح رہے کہ رواں برس ماہ فروری میں ، تانیہ ایدریس کواہم ذمہ داری سونپ دی گئی ، اطلاعات کےمطابق ڈیجٹیل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی بنا یا گیا تھا، تانیہ ایدرس سنگاپور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی پرکشش نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے اپنا ایک اوروعدہ پورا کرتے ہوئے معاونین خصوصی کے اثاثوں کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ 5 معاونین خصوصی دوہری شہریت حامل ہیں۔ چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے … وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدروس نے استعفٰی دے دیا پڑھنا جاری رکھیں