وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرہزاروں افراد کے دھرنا کی تیاری،ناکے لگا دیئے گئے

وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرہزاروں افراد کے دھرنا کی تیاری،ناکے لگا دیئے گئے باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے ایس ایس ایز اساتذہ کا مستقل نہ کیے جانے کے خلاف احتجاج جاری ہے مظاہرین بڑی تعداد میں کورنگ چوک کے قریبی مقام پر اکٹھے ہونا شروع ہو گئی ہے،اساتذہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر احتجاج کریں گے مظاہرین کا کہنا ہے کہ کورنگ چوک سے بنی گالہ تک ریلی نکالیں گے اور وہاں جا کر دھرنا دینگے،ساتھیوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے اسلام آباد پہنچنے سے روکا جا رہا ہے، 2014میں این ٹی ایس امتحان پاس کرنے والے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جا رہا، ہماری تعیناتی 2014 میں ہوئی پرانے طریقہ کار سے ہی غیرمشروط طور پر مستقل کیا جائے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت ہمیں مستقل کرنے کی بجائے نکالنا چاہتی ہے، ان اساتذہ کی نمائندہ تنظیم سیکنڈری ٹیچرز الائنسکے نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا کم از کم 10 روز تک جاری رہے گا جس میں خواتین اساتذہ کی بڑی تعدادب ھی شامل ہوگی،دھرنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں ، ہمارے ساتھ این ٹی ایس سے بھرتی ہونے والے گریڈ 14 اور 15 والے … وزیراعظم کی رہائشگاہ بنی گالہ کے باہرہزاروں افراد کے دھرنا کی تیاری،ناکے لگا دیئے گئے پڑھنا جاری رکھیں