وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ، ایم ڈی پی ٹی وی کی 16 لاکھ، قائمہ کمیٹی کا شدید برہمی کا اظہار

0
37

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فیصل جاوید کی زیر صدارت ہوا

قائمہ کمیٹی نے پارلیمنٹ کی کارروائی کے دوران حذف کئے گئے الفاظ نشر کرنے اور انکی اشاعت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست نشر کرنے کی بجائے ڈیلے ٹرانسمیشن کے طریقے کار پر زور دیا ہے ۔

قائمہ کمیٹی نے ایم ڈی پی ٹی وی کی 16 لاکھ روپے تنخواہ پر برہمی کا اظہار کیا ۔ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ پی ٹی وی کی ارطغرل غازی کے علاوہ کارکردگی صفر ہے ، عوام کا پیسہ ہے ،وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ سے کم ہے ،ٹیکنالوجی آفیسر پی ٹی وی میں نو لاکھ کس چیز کے لے رہے ہیں۔

فواد چودھری، تھپڑ کے بعد صحافیوں کو دھمکیاں، ،متنازعہ ترین بیانات،کیا واقعی کرائے کا ترجمان ہے؟

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

2020 میڈیا ورکرز کی آسانیوں کا سال، فردوس عاشق اعوان نے سنائی بڑی خوشخبری،کیا قانون لایا جا رہا ہے؟ بتا دیا

پی ٹی وی میں اچھے لوگوں کو پیچھے اور کچرے کو آگے کر دیا جاتا ہے، ایسا کیوں؟ قائمہ کمیٹی

بسکٹ آسانی سے ہضم ہو جاتا ہے اس کے اشتہار میں ڈانس کیوں؟ اراکین پارلیمنٹ نے کیا سوال

میرے پاس کوئی اختیار نہیں، قائمہ کمیٹی اجلاس میں چیئرمین پیمرا نے کیا بے بسی کا اظہار

میڈیا کو حکومت نے اشتہارات کی کتنی ادائیگیاں کر دیں اور بقایا جات کتنے ہیں؟ قائمہ کمیٹی میں رپورٹ پیش

تحریک انصاف کے خلاف ن لیگ کے اشتہارات کی ادائیگی کس نے کی؟ فیصل جاوید کا انکشاف

حکومت کے حق میں آرٹیکلز لکھنے پر اشتہارات ملتے ہیں، قائمہ کمیٹی میں انکشاف

قائمہ کمیٹی کا اجلاس،تنخواہیں کیوں نہیں دی جا رہیں؟میڈیا ہاﺅسز کے اخراجات اور آمدن کی تفصیلات طلب

کمیٹی ارکان نے کہا کہ لاکھوں روپے ریوڑیوں کی طرح بانٹے جارہے ہیں،خدا کیلئے فاقہ مستیوں کو چھوڑ دیں، لاکھوں روپے تنخواہیں اور مراعات کوئی لے رہا ہے اور بدنام سیاستدان ہیں۔

سینیٹرنعمان وزیر خٹک نے کہا کہ قانون کے تحت حذف شدہ الفاظ کو نہیں چھاپا جا سکتا،جو حذف شدہ الفاظ کو چھاپے اس کو پابند بنایا جائے کہ وہ اس کی معذرت چھاپے ، سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ لائیو نشریات میں تو ان چیزوں کو نہیں روکا جاسکتا جنھیں بعد میں حذف کردیا جائے ،وزارت نے حذف کیے گئے الفاظ کی اشاعت روکنے کیلئے این پی این ایس اور اے پی این ای کو خط لکھا ہے ۔

ن لیگی سینیٹر پرویز رشید نے تاخیری نظام کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال بعد اس قابل ہوئے کہ پارلیمنٹ کی کارروائی براہ راست نشر ہو،تاخیری نظام کا لگانا اس جدوجہد سے ایک قدم پیچھے ہٹنا ہو گا،پارلیمنٹ کی کارروائی کو کنٹرول کرنے کی مخالفت کریں گے ،پارلیمان کی کارروائی چھپانے سے جمہوریت کمزور ہوتی ہے ۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ جن چیزوں کوچیئرمین سینیٹ حذف کر دیتا ہے ان کا میڈیا میں چھاپنا پارلیمنٹ کا استحقاق مجروح کرنے کے مترادف ہے ،حذف شدہ چیزوں کو نشر نہیں ہونا چاہیے ، جس اخبار نے بھی حذف شدہ الفاظ کو چھاپا اس کو معذرت کرنی چاہیے ،آزادی اظہار رائے پر کوئی قدغن نہیں چاہتے ۔ چیئرمین سینیٹ یا سپیکر جو حکم دیں گے ہم اس پر عمل کریں گے ۔

سپارکو نے پی ٹی وی سے واجب الادا 80 کروڑ 96 لاکھ سے زائد رقم مانگ لی

Leave a reply