وزیراعظم کی زیرصدار ت این سی اوسی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا شریک ہونے سے انکار

0
28

وزیراعظم کی زیرصدار ت این سی اوسی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ کا شریک ہونے سے انکار

احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کر دی گئی

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ عدالت میں پیش ہوئے،سید مراد علی شاہ نے عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس کیس میں مجھے طلب کیا گیا تھا اس پر 2 سال قبل سوالنامہ بھیجا گیا تھا،مجھے ٹی وی سے آج کی پیشی کا پتہ چلا،کیس میں الزامات کا ابھی تک پتہ نہیں،سستی پاور پلانٹ پر مجھے بلانا سمجھ سے باہر ہے، مجھے 100 میگاواٹ پاور پلانٹ کے کیس میں بلایا گیا ہے، کے الیکٹرک کو اس پاور پلانٹ سے بجلی سستی ملتی ہے،جب سے پاورپلانٹ بنا ہے وہ بجلی فراہم کررہا ہے، مجھے اسلام آباد پہنچ کر بتایا گیا کہ آج این سی او سی کا اجلاس ہے۔وزیراعظم کی زیر صدار ت این سی اوسی اجلاس میں شرکت نہیں کر پاوَں گا، اجلاس کے وقت ہی واپسی کی فلائٹ ہے ،آن لائن شرکت ممکن نہیں ہوگی، مجھ میں اینٹی باڈیز ہیں، میں پھر بھی کورونا سے ڈرا ہوا ہوں،

میاں صاحب جنوری میں خود آ کر استعفے سپیکر کو پیش کریں،اہم شخصیت کا مشورہ

بات کرنی ہے تو عمران خان خود مریم اور بلاول کو فون کریں، اپوزیشن کی اہم شخصیت کا مشورہ

مینار پاکستان پر ثقافتی ورثے کا نقصان،فردوس عاشق نے کیا بڑا اعلان،اپوزیشن پریشان

ڈیڈ لائن گزر گئی، استعفے نہ آئے، اگلا لائحہ عمل کب ہو گا طے؟ مولانا نے سر پکڑلیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دو ہفتے کیلئے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کریں تو ہی کورونا کا زور ٹوٹے گا،صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی رہنما کیس میں پیشیوں پر آپ سے استعفے کا مطالبہ کر رہے جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ کیس ہی غلط ہے میں استعفیٰ کیوں دوں،پی ٹی آئی کے جن لوگوں نے استعفیٰ دیا انہوں نے کچھ غلط کیا ہو گا،سندھ میں دیگر صوبوں سے زیادہ وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اپوزیشن کو ایک ساتھ ملکر ہی چلنا چاہیے،کون ماں کے ساتھ ملا کون باپ کے ساتھ ،یہ بحث کو چھوڑیں، گھر میں آپ کا چولہا جلے گا تو ہی نظام چلے گا، کورونا سائیکل توڑنے کے لیے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند کرنا ضروری ہے، میں نہیں کہتا سال کیلئے بند کریں، دو ہفتے بند کر کے سائیکل کو توڑیں،سندھ کے لیے اپنی ویکسین خریدنے کا منصوبہ بھی پائپ لائن میں ہے،سنگل ڈوز والی ویکسین پر بھی غور کیا جا رہا ہے ،پہلے یہ دیکھنا ہو گا سنگل ڈوز ویکسین موثر کتنی ہے ،

Leave a reply